بالی وڈ کے اداکار انیل کپور نے حال ہی میں ایک انٹرویو دیا ہے اس میں انہوں نے کہا کہ میرے لئے مزاح بہت ضروری ہے میں جتنا مرضی سیریس کردار کررہا ہوں اس میں بھی مزاح کو شامل کرنے کی کوشش کرتا ہوں.میرے ڈائریکٹروں کے ساتھ یہی گفتگو ہوتی رہتی ہے میں ان سے کہتا ہوں کہ سیریس کردار میں کس طرح سے مزاح شامل کیا جائے.انیل کپور نے کہا کہ میری کوشش ہوتی ہے کہ کردار اس طرح سے ادا کروں کہ لوگ یاد رکھیں، میں کہیںجاتا ہوں تو مجھے بہت خوشی ہے کہ لوگ مجھے میرے نام سے کم اور میرے کرداروں کے نام سے زیادہ بلاتے ہیں.انہوں نے مزید کہا کہ دلیپ کمار ، امیتابھ بچن ،
کمل ہاسن ، چارلی چپلن ، نصیرالدین شاہ اور عرفان خان کا کام دیکھتا ہوں تو بہت اچھا لگتا ہے ان کا کام دیکھ کر سیکھنے کا موقع ملتا ہے. میں یہ نہیں کہتا کہ میں بہت سینئر ہوں اور مجھے بہت کچھ آتا ہے میں آج تک سیکھ ہی رہا ہوں.انیل کپور نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ فلم تیزاب میں میرا کردار منا کاتھا بعد میں اس نام پر فلم بھی بنی منا بھائی ایم بی بی ایس. راج کمار ہرانی نے مجھے بتاتا تھا کہ وہ تیزاب میں میرے نام سے بہت متاثر ہوئے اسلئے انہوں نے اس نام کے اوپر ایک فلم بھی بنائی.میں چار دہائیوں سے فلم انڈسٹری میں ہوں اور مجھے لوگوں کا پیار آج بھی پہلی دن کی طرح سے مل رہا ہے. انہوں نے مزید کہا کہ جس موضوع پر مجھے عبور حاصل نہیں ہے میں اس پہ بات نہیں کرتا جس کے بارے میں آگاہی ہے میں اس پہ بات اسلئے کرتا ہوں کیونکہ میںکر سکتا ہوں.