میرے نزدیک شوکاز نوٹس ردی کا کاغذ بھی نہیں، قمر زمان کائرہ

0
23

پی ڈی ایم کی جانب سے شوکاز جاری کرنا غیرذمہ داری کا مظاہرہ ہے۔ اس معاملے پر ہماری جماعت کیا فیصلہ کرتی ہے ابھی مجھے معلوم نہیں۔ میرے نزدیک شوکاز نوٹس ردی کا کاغذ بھی نہیں اور شوکاز نوٹس دینے والوں کی کوئی حیثیت نہیں۔ نجی ٹیلی ویژن چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر پی پی رہنما قمر زمان کائرہ نے کہا کہ پی ڈی ایم کی جانب سے پیپلز پارٹی کو بھیجا گیا شوکاز نوٹس مسترد کرتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم کوئی ایک جماعت نہیں ہے شوکاز کا جواب دینا ہی نہیں بنتا۔ پی پی رہنما نے کہا کہ پنجاب میں ن لیگ نے پی ٹی آئی سے مل کر بندر بانٹ کی ہم نے کوئی اعتراض نہیں کیا۔ ہم استعفے دینے کی بات پر تیار ہیں ،پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ میں استعفوں سے پہلے عدم اعتماد پر اتفاق ہوا تھا۔ انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم میں شامل جماعتوں کا 26مختلف پوائنٹس پراتفاق ہے۔ کیا پیپلزپارٹی نے کسی بھی ایک پوائنٹ سے انحراف کیا ہے؟ بنیادی نکتہ یہ تھا کہ ریلیاں اور جلسے جلوس ہوں گےاور تحریک عدم اعتماد ہوگی۔ ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ ن لیگ چاہتی ہے کہ تحریک عدم اعتماد چھوڑ کر اسمبلیوں سے استعفے دیئے جائیں جبکہ ہم کہتے ہیں کہ استعفے آخری آپشن ہے پہلےدیگر پوائنٹس مکمل کیے جائیں۔

Leave a reply