مزید دیکھیں

مقبول

میرے فوٹو شوٹ پر تنقید کرنے والوں کو سمجھنا چاہیے کہ میں شوبز کا حصہ ہوں فلمسٹار ثناء

فلمسٹار ثناء نے نوے کی دہائی میں اپنے فلمی کیرئیر کا آغاز کیا. ان کے کریڈٹ پر سپر ہٹ فلمیں ہیں‌ ان کے الگ انداز نے شائقین کو بہت متاثر کیا.ثناء نے اردو اور پنجابی دونوں طرح کی فلموں میں کام کیا ان کے مداحوں نے ان کو اردو بولتے بھی پسند کیا اور پنجابی بولتے بھی سراہا. ثناء کا ایک یوٹیوب چینل بھی ہے جس پر وہ فٹنس اور یوگا کے بارے میں بتاتی ہیں. ثناء نے حال ہی میں ایک فوٹو شوٹ کروایا ہے اس کی تصاویر جب انہوں نے سوشل میڈیا پر ڈالیں تو جہاں بہت سارے لوگوں نے

ان تصاویر اور ثناء کے انداز کو سراہا وہیں کئی صارفین نے تنقید کے نشتر بھی چلائے. جنہوں نے تنقید کی ان کا کہنا تھا کہ ثناء کو اس طرح کا لباس پہننا زیب نہیں دیتا انکو چاہیے کہ وہ کم از کم اتنا ہی خیال کر لیں کہ وہ کس ملک میں رہ رہی ہیں. جب ثناء پر حد سے زیادہ تنقید ہوئی تو وہ چپ نہ رہیں انہوں نے تنقید کرنے والوں سے کہا کہ میں شوبز انڈسٹری کا حصہ ہوں اور جو کام مجھے ملتا ہے اس کے جو بھی تقاضے ہوتے ہیں وہ میرے لئے پورا کرنا ضروری ہے. اور جو میں نے فوٹو شوٹ کروایا ہے اس میں ایسی کوئی چیز نہیں کہ جس کو دیکھنے کےبعد مجھے گالیاں دی جائیں.انہوں نے مزید کہا کہ جن کے پاس کرنے کو کچھ ہوتا نہیں وہ صرف تنقید ہی کرتے ہیں وہ کرتے رہیں میں تو اپنا کام کرتی رہوں گی.