میری اور بلاول کی ملاقات کس کی اجازت سے ہو رہی ہے؟ مریم نواز نے بتا دیا

0
24

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے واضح طور پر کہا ہے کہ میری اور بلاول کی ملاقات میاں نواز شریف اور شہباز شریف کی اجازت سے ہورہی ہے. پارٹی کے تمام فیصلے نواز شریف اور شہباز شریف سمیت پارٹی کے لوگوں سے مشاورت سے کیے جاتے ہیں اور پارٹی کےاصول اورقواعد و ضوابط کی پاسداری دوسروں کی طرح مجھ پر بھی لازم ہے۔

باغی ٹی وی کی رپورٹ‌ کے مطابق حکومت کی جانب سے انکوائری کمیشن بنائے جانے کی خبروں اور اپوزیشن لیڈروں کی گرفتاریوں کے بعد پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کے مابین رابطے اور ملاقاتیں‌ تیز ہو گئی ہیں. اسی حوالہ سے مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے کل جاتی امرا میں ظہرانہ کا اہتمام کیا ہے جس میں چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری، مصطفی نواز کھوکھر، قمرالزمانن کائرہ، ایاز صادق، پرویز رشید، رانا ثناء اللہ،حسن مرتضی ، چوہدری منظور اور محمد زبیر مریم نواز سے ملاقات کریں گے۔

ظہرانہ کے موقع پر ہونے والی ملاقات میں دونوں جماعتوں کی مرکزی سیاسی قیادت کی گرفتاری، ملک کی موجودہ معاشی صورت حال اور حکومت کے خلاف احتجاج کے حوالے سے مشترکہ لائحہ عمل تشکیل دینے کی حکمت عملی طے کی جائے گی.

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر صحافی غریدہ فاروقی کی جانب سے پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ میری اور بلاول کی ملاقات میاں نواز شریف اور شہباز شریف کی اجازت سے ہورہی ہے. پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کل دوپہر ڈیڑھ بجے جاتی امراء جار ہے ہیں جہاں‌ مذکورہ قائدین کے مابین ملاقاتیں‌ ہوں گی.

واضح رہے کہ وزیر اعظم نواز شریف کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے بلاول مریم ملاقات سے متعلق کہا ہے کہ یہ صرف انتشار پھیلانے اور نیب سے ریلیف حاصل کرنے کی سازش کا حصہ ہے.

Leave a reply