پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار یاسر حسین کا کہنا ہے کہ ان کی کئی باتیں تنازعہ کی وجہ تو بنتی ہیں لیکن متنازع ہوتی نہیں ہیں-
باغی ٹی وی :اداکار یاسر حسین نے ایک نجی ٹی وی شو میں دورانِ انٹرویو کہا کہ اگر میں چاہتا ہوں کہ کوئی تنازعہ بنے تو کیا لوگ تنازعہ نہیں دیکھنا چاہتے، تنازعے کہ علاوہ کوئی کیا دیکھنا چاہتا ہے۔
یاسر حسین نے کہا کہ سچ ہر دور میں لوگوں کو کڑوا بھی لگا ہے، برا بھی لگا ہے، مختلف بھی لگا ہے اور متنازعہ بھی لگا ہے۔
اداکار نے مزید کہا کہ ان کی کئی باتیں تنازعہ کی وجہ تو بنتی ہیں لیکن متنازع ہوتی نہیں ہیں، درحقیقت لوگوں کو بری لگ رہی ہوتی ہیں ان کی باتوں کو جتنا بڑھا کر پیش کیا جاتا ہے اسے آپ متنازع کہہ سکتے ہیں، ہر چیز تنازعہ تھوڑی ہوتی ہے۔
یاسر حسین کا کہنا تھا کہ آپ یہ دیکھیں کہ ماہرہ خان سے لے کر عمران خان تک عوام کس کو گالی نہیں دے رہے، سب کو گالی دے رہے ہیں تو وہ کون سا بہت خاص ہیں یا لوگ اُنہیں کوئی بہت الگ سے گالیاں دے رہے ہیں۔
یاسر حسین کا سوشل میڈیا کے بارے میں کہنا تھا کہ اُنہیں سوشل میڈیا سے کوئی فرق نہیں پڑتا ان کی طرف سے چاہے سوشل میڈیا کل بند ہوجائے۔