میری خواہش اور دعا ہے کہ میں جلد کشمیر آؤں ترک شیف براق اوزڈیمیر

0
43

ترکی کے عالمی شہرت یافتہ ترکی میں سوشل میڈیا پر سب سے زیادہ فالوورز رکھنے والے شیف براق اوزڈیمیر نے اپنے ایک ویڈیو پیغام میں کشمیر آنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے-

باغی ٹی وی : ترکی اور پاکستان کے درمیان گہرے دوستانہ تعلقات ہیں اسی وجہ سے پاکستان اور ترکی کے عوام کے دلوں میں ایک دوسرے سے گہری محبت ہے ترکی اور اس کے عوام بھی مسئلہ کشمیر پر کھل کر پاکستان کی حمایت کرتے ہیں-

تاہم جب سے پاکستانی وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر اسلامی فتوحات پر مبنی ترکش سیریز ’دیریلیش ارطغرل‘ کو اردو مین ڈب کر کے ’ارطغرل غازی‘ کے نام سے پاکستان ٹیلی ویژن (پی ٹی وی ) یکم رمضان سے نشر کیا جارہا ہے اس درامے کی مقبولیت کے بعد سے ترک ادکاروں کے ساتھ معروف شخصیات کی بھی پاکستان کے ساتھی گہری وابستگی دکھائی دے رہی ہے اور وہ پاکستان اور پاکستانی عوام کے ساتھ اپنی محبت کا اظہار اکثر و بیشتر سوشل میڈیا پر کرتے نظر آتے ہیں جن میں ایک ترکی کے عالمی شہرت یافتہ شیف براق اوزڈیمیر بھی شامل ہیں –

عالمی شہرت یافتہ تُرک شیف براق اوزڈیمیر نے حال ہی میں اپنے ویڈیو پیغام میں پاکستان اور کشمیر سے محبت کا اظہار کیا اور کشمیر آنے کی خوہش ظاہر کی-

سوشل میڈیا پر جاری ویڈیو میں براق نے پاکستان کے ساتھ محبت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا تعلق ترکی سے ہے، ہم پاکستان سےبہت بہت زیادہ محبت کرتےہیں۔ پاکستان ہمارے دل میں ہے۔ میری خواہش اور دعا ہےکہ ہم جلد کشمیر میں آئیں۔ کشمیر کےلیے محبت پاکستان کےلیے محبت-

ویڈیو میں براق کے ساتھ موجود ترک سماجی کارکن علی کیسک نے بھی کشمیر اور پاکستان کے ساتھ محبت کا اظہار کیا-

براق کی اس ویڈیو پر پاکستانی صارفین نے بھی خوش ہوتے ہوئے اپنے کمنٹس میں تُرکی اور تُرک شیف کے ساتھ محبت کا اظہار کیا-

خیال رہے کہ اس سے قبل بُراق نے اپنے ایک ویڈیو پیغام پاکستان آنے کی خواہش کا اظہار کیا تھا -شہور سماجی کارکن اور وکیل ، حسن نیازی کے ساتھ اپنی حالیہ ویڈیو میں ، براق اوزڈیمیر نے انکشاف کیا تھا کہ وہ رواں ماہ پاکستان آرہے ہیں اور جلد ہی سب سے ملیں گے-

واضح رہے کہ براق اوزڈیمیر عام طور پر سوشل میڈیا پر سی زیڈ این برک کے نام سے جانے جاتے ہیں اور ترکی میں سوشل میڈیا پر سب سے زیادہ فالوورز رکھنے والی شخصیات ت ہیں-

ترک شیف کے مداحوں کو جہاں ان کے پاکستان آنے کی بے چینی سے انتظار ہے اور اپنی پسندیدہ معروف شخصیت کی آمد کی خوشی میں خصوصی انتظامات کر رہے ہیں وہیں عا لمی شہرت یافتہ شیف براق کی پاکستان آمد پر باغی ٹی وی بھی پاکستانیوں کی خوشی میں شریک ہوتے ہوئےان کی بھر پور کوریج کرے گا اور براق کے پاکستانی مداحوں کو ان کے پاکستان میں وزٹ پر لمحہ بہ لمحہ آگاہ کرے گا-

باغی ٹی وی پاکستان کا ڈیجیٹل میڈیا کا معروف ادارہ ہے جسے نہ صرف پاکستان بلکہ اوورسیز پاکستانیوں میں بھی مقبولیت حاصل ہے۔ پاک ترکی تعلقات کی مضبوطی کے لیے بھی باغی ٹی وی کوشاں ہے۔ باغی ٹی وی برادر ملکوں پاکستان اور ترکی کے تعلقات کی مزید مضبوطی کے لیے اہم کردار ادا کر رہا ہے-جو کہ میڈیا کے میدان میں ایک قابل تحسین کاوش ہے-

ترک شیف براق اوزڈیمیر کا پاکستان سے اظہار محبت

عالمی شہرت یافتہ ترک شیف براق اوزڈیمیر کا پاکستان آنے کا اعلان

Leave a reply