میری کل کی پریس کانفرنس کو سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیا گیا، مریم نواز کی وضاحت

پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ میری کل لاہور میں ہونے والی پریس کانفرنس کے دوران کی جانےو الی گفتگو کو الیکٹرونک و پرنٹ میڈیا نے سیاق و سباق سے ہٹ کر شائع کیا ہے.
کل پریس کانفرنس کے دوران گفتگو میں میں نے معشیت کی زبوں حالی کے حوالے سے کہا کہ عمران خان اور جعلی حکومت کی نالائقی نے معشیت کو مذاق بنا کر رکھ دیا ہے۔ اور معشیت مکمل طور پر تباہ ہو چکی ہے۔
اس حوالے سے میرے بیان کو جس طرح پیش کیا گیا اس سے میری اور میرے چچا کی دل آزاری ہوئی— PMLN (@pmln_org) June 23, 2019
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق انہوں نے سوشل میڈیا سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ میرا اور میرے چچا شہباز شریف کا انتہائی ادب واحترام اور پیار محبت کا رشتہ ہے. وہ پارٹی کے صدر ہیں اور ہر معاملے پر ان کو اعتماد میں لینا میرے فرائض میں شامل ہے۔
مریم نواز نے کہاکہ ہفتہ کے دن پریس کانفرنس کے دوران اپنی گفتگو میں انہوں نے معیشت کی زبوں حالی کے حوالے سے کہا تھا کہ عمران خان اور جعلی حکومت کی نالائقی نے معیشت کو مذاق بنا کر رکھ دیا ہے تاہم اس حوالہ سے میرے بیان کو جس طرح توڑ مروڑ کر پیش کیا گیا اس سے میری اور میرے چچا شہباز شریف کی دل آزاری ہوئی ہے۔
واضح رہے کہ ان کی کل کی پریس کانفرنس پر مریم نواز اور شہباز شریف کے درمیان اختلافات کھل کر واضح ہونے سے متعلق بریکنگ نیوز نشر اور شائع ہوئیں. سوشل میڈیا پر اس خبر کو بہت اچھالا گیا تاہم اب مریم نواز نے اپنی اس گفتگو سے متعلق وضاحت کی ہے.