میری ٹائم کمیونٹی میں خواتین کو خودمختار بنانا ہے، سربراہ پاک بحریہ
امیر البحر ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے کہا ہے کہ پاک بحریہ ملکی میری ٹائم سیکٹر کی ترقی میں بھرپور مدد و معاونت اور میری ٹائم آگہی کے فروغ میں صف اول کا کردار ادا رکر رہی ہے
اسلام آباد ۔ (اے پی پی) امیر البحر ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے کہا ہے کہ پاک بحریہ ملکی میری ٹائم سیکٹر کی ترقی میں بھرپور مدد و معاونت اور میری ٹائم آگہی کے فروغ میں صف اول کا کردار ادا رکر رہی ہے جو میری ٹائم ترقی کےلئے بنیادی ضرورت ہےِ، تمام میری ٹائم اقوام میری ٹائم انتظامی امور، بندرگاہوں اور میری ٹائم تربیتی اداروں میں خواتین کےلئے سازگار ماحول اور روزگار کے مواقع پیدا کریں۔
مادر وطن کی سمندری سرحدوں اور ساحلوں کے دفاع کے لیے تیار ہیں، سربراہ پاک بحریہ
انہوں نے یہ بات ورلڈ میری ٹائم ڈے2019ءکے موقع پر اپنے پیغام میں کہی۔ انہوں نے کہا کہ میری ٹائم کا عالمی دن ہر سال منایا جاتا ہے جس کا مقصد عالمی اقتصادیات میں بین الاقوامی میری ٹائم صنعت کے کردار و خدمات کو اجاگر کرنا اور تجارتی جہاز رانی میں سیفٹی، میری ٹائم سکیورٹی اور بحری ماحولیات کی افادیت کی جانب توجہ مرکوز کرنا ہے۔ انٹرنیشنل میری ٹائم آرگنائزیشن نے اس سال کے ورلڈ میری ٹائم ڈے کےلئے ”میری ٹائم کمیونٹی میں خواتین کو خودمختار بنانا ہے“ کے موضوع کا انتخاب کیا ہے جس کا مقصد اقوام متحدہ کے پائیدار ترقی کے اہداف کی روشنی میں صنفی برابر ی کی اہمیت پر روشنی ڈالنا ہے۔
پاک بحریہ کے سربراہ کا کریکس اور کوسٹل ایریا میں پاک بحریہ کی تنصیبات کا دورہ
پاکستان نیوی کا بلوچستان کی عوام کے لئے شاندار کام، عوام کی دعائیں
پاکستان نیوی کے صف اول کے جنگی جہاز کا دورہ سعودی عرب
پی این ایس خیبرکا بحرین کی بندرگاہ کا دورہ
پاک بحریہ، ریئرایڈمرل احمد سعید کی وائس ایڈمرل کےعہدے پرترقی
انہوں نے کہا کہ میری ٹائم سیکٹر میں خواتین کی خدمات کو عالمی سطح پر بروئے کار نہیں لایا گیا اور پاکستان بھی اس سے مستثنیٰ نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ ضرورت اس امر کی ہے کہ تمام میری ٹائم اقوام میری ٹائم انتظامی امور، بندرگاہوں اور میری ٹائم تربیتی اداروں میں خواتین کےلئے سازگار ماحول اور روزگار کے مواقع پیدا کریں۔ انہوں نے کہا کہ خواتین کو بااختیار بنانے سے معیشت مضبوط ہوتی ہے، ادارے کی پیداواری صلاحیتیں بڑھتی ہیں اور ترقی میں اضافہ ہوتا ہے جو عالمی میری ٹائم برادری سے جڑے ہر ایک کےلئے فائدہ مند ہے۔ انہوں نے کہا کہ قدرت نے پاکستان کو ایک ہزار کلومیٹر سے زائد طویل ساحلی پٹی اور خصوصی اقتصادی زون سے نوازا ہے جو جاندار اور غیر جاندار وسائل سے مالا مال ہے۔
پاک بحریہ بحری سرحدوں کے دفاع کیلئے مستعد اور ہمہ وقت تیار،نیول چیف کا اعلان