میرٹ پر کامیابی پانا مداحوں کے بغیر ممکن نہیں رانی مکھر جی

0
29

بالی ووڈ اداکارہ رانی مُکھر جی کا کہنا ہے کہ میرٹ پر کامیابی پانا مداحوں کے بغیر ممکن نہیں ہے-

باغی ٹی وی : رانی مُکھر جی نے ویب سائٹ ’بالی وڈ ہنگامہ‘ کو اپنی ریلیز ہونے والی فلم ’بنٹی اور ببلی 2‘ اور فلم انڈسٹری میں 25 سال مکمل ہونے پر انٹرویو دیتے ہوئے خود کو بالی وڈ کی روایت شکن اداکارہ قرار دے دیا ہے-

اداکارہ نے کہا کہ جب میں نے بالی وڈ میں قدم رکھا تب یہاں اداکاراؤں کا لمبا قد، ان کی آواز اور رنگت کو فوقیت دی جاتی تھی تاہم میں خوبصورت نہیں تھی، میرا قد درمیانہ تھا اور آواز اچھی نہیں تھی میں اپنے مداحوں کا شکریہ ادا کرنا چاہوں گی جنہوں نے مجھے اسکرین پر بے حد پسند کیا اور میری آواز کی تعریف کی کیونکہ آج میری آواز ہی میری پہچان ہے، لوگ میرے چہرے کے بجائے مجھے میری آواز سے زیادہ جانتے ہیں۔

اکشے کمار کی فلم میں مسلمانوں کو ولن دکھانے پر مہوش حیات برہم

اپنے انٹرویو میں اداکارہ نے کہا کہ میرا ہمیشہ سے یہی کہنا ہے کہ بالی وڈ میں آپ اُس وقت آگے بڑھ سکتے ہیں جب آپ میں صلاحیتیں ہوں، میرٹ پر کامیابی پانا مداحوں کے بغیر ممکن نہیں، پہلی فلم میں بہت ضروری ہوتا ہے کہ لوگ آپ کو قبول کرلیں۔

بھارتی گلوکار نے اسلام کی خاطر میوزک کو خیر باد کہہ دیا

اس سے قبل رانی مکھرجی نے بالی وڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان سے محبت کا اعتراف کیا تھا اداکار سیف علی خان کے ہمراہ رنویر سنگھ کے پروگرام ’دی بگ پکچر‘ میں اپنی آنے والی فلم ‘بنٹی اور ببلی 2’ کی تشہیر کیلئے شریک ہوئیں۔دوران شو اداکارہ نے اعتراف کیا کہ 1998 کی مشہور فلم ’غلام‘ کی شوٹنگ کے دوران وہ عامر خان سے محبت کر بیٹھی تھیں۔رانی نے بتایا کہ مجھے عامر پر شدید کرش تھا، اسی وجہ سے فلم کی عکسبندی میں مسائل کا سامنا کرنا پڑا، عامر کے ساتھ کام کرتے ہوئے ہچکچاہٹ کا شکار رہتی تھی۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ میں نے فلم غلام کی شوٹنگ کے دوران عامر خان سے بہت کچھ سیکھا اور فلم کچھ کچھ ہوتا ہے میں شاہ رخ خان سے بھی کافی کچھ سیکھا، فخر ہے کہ دونوں اداکاروں کے ساتھ اتنا کام کیا۔

اداکارہ پریتی زنٹا کے ہاں جڑواں بچوں کی پیدائش

Leave a reply