میری بیٹی ایک گینگ کے قبضے میں ہے،دعا زہرہ کے والد کا انٹرویو پر بڑا ردعمل

میری بیٹی ایک گینگ کے قبضے میں ہے،دعا زہرہ کے والد کا انٹرویو پر بڑا ردعمل باغی ٹی وی کی رپورٹ کے شہر قائد کراچی سے گھر سے بھاگ کر پنجاب میں آ کر شادی کرنے والی دعا زہرہ کا انٹرویو سامنے آنے کے بعد دعا کے والد مہدی کاظمی کا رد عمل سامنے آیا ہے، دعا کے والد کا کہنا ہے کہ وہ انٹرویو کرنے والی خاتون اینکر کے خلاف عدالت جائیں گے اور قانونی کاروائی کریں گے، دعا کے والد نے اپنی بیٹی کے انٹرویو پر رد عمل میں کہا کہ مجھے اس کا اندازہ تھا کہ اس قسم کی ویڈیو سامنے آئیں گی اور ہو سکتا ہے کچھ دنوں میں مزید ویڈیوز سامنے آ جائیں بچی ان کے قبضے میں ہے وہ جو چاہے اس سے بلوائیں جو خاتون انٹرویو کررہی ہیں وہ دعویٰ کررہی ہیں کہ ظہیر اور دعا سے ان کا رابطہ شروع سے تھا میں انہیں قانونی نوٹس بھیجنے کے لیے اس وقت سپریم کورٹ میں ہوں ابھی دیکھے گا یہ سب دوبارہ غائب ہوجائیں گے۔ دعا زہرہ کے والد کا مزید کہنا تھا کہ اس ویڈیو میں جو باتیں تھیں سب جھوٹ کا پلندا تھا میری بیٹی ایک گینگ کے قبضے میں ہے … میری بیٹی ایک گینگ کے قبضے میں ہے،دعا زہرہ کے والد کا انٹرویو پر بڑا ردعمل پڑھنا جاری رکھیں