میرے پاکستانیو….رات کے اندھیرے میں پٹرول بم گرا دیا گیا،ریٹ‌ ڈالر کے قریب پہنچ گیا

0
46

میرے پاکستانیو….رات کے اندھیرے میں پٹرول بم گرا دیا گیا،ریٹ‌ ڈالر کے قریب پہنچ گیا
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے قوم سے خطاب کے دو روز بعد ہی رات کے اندھیرے میں پٹرول کی قیمتیں بڑھا دی گئی ہیں

پاکستان کی تاریخ میں اس وقت پٹرول کی قیمت بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے، اس سے قبل پٹرول کبھی اتنا مہنگا نہیں ہوا تھا، وزیراعظم نے قوم سے خطاب میں قوم کو بتایا تھا کہ پٹرول مزید مہنگا کرنا پڑے گا اور وہی ہوا دو روز بعد ہی پٹرول کی قیمتیں بڑھا دی گئیں، وزارت خزانہ کی جانب سے رات گئے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں آٹھ روپے تین پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 145 روپے 82 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں آٹھ روپے 14پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہےجبکہ مٹی کے تیل کی قیمت چھ روپے27 پیسے اضافے سے 116 روپے53 پیسے ہوگئی ہےلائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں پانچ روپے72پیسے اضافہ کردیا گیا ہے لائٹ ڈیزل آئل کی نئی قیمت114روپےسات پیسے فی لیٹر مقرر ہوگئی ہے۔

مسلم لیگ ن کے رہنمااورسابق وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر کہاکہعمران نیازی حکومت نے ایک بار پھر فی لیٹر پٹرول میں آٹھ روپے، ڈیزل میں آٹھ روپے، لائٹ ڈیزل میں چھ روپے اور مٹی کے تیل میں چھ روپے اضافہ کر کے پاکستان کی عوام پر 35 دنوں میں تیسرا مہنگائی کا بم گرا دیا، اللہ تعالی ان ظالم اور بے حِس حکمرانوں سے پاکستان کی جلد نجات دلائے۔

وزیراعظم کے معاون خصوصی شہباز گل کا کہنا تھا کہ پٹرول کی قیمت بڑھانا کوئی پسندیدہ فیصلہ نہیں تھا،ہر پہلو دیکھا گیا، پوری دنیا میں پٹرولیم کی قیمت دو گنا ہو چکی، حکومت پہلے ہی پٹرولیم ٹیکس 31 روپے سے کم کر کے پانچ روپے تک لا چکی،اب بھی اگر قیمت کم رکھنی ہو تو پھر قرضہ لینا پڑے گا جو کسی صورت ملک کے مفاد میں نہیں۔

مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران صاحب کے تکلیف پیکج کا اطلاق ہونا شروع ہو گیا ہے،مسلم لیگ ن کے رہنما مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ کل عمران خان نے ایک ریلیف پیکج کا اعلان کیامگر نہ اس کا اطلاق ہوا،نہ یہ بتایا گیا کہ اس کا اطلاق کب سے ہوگا،ساتھ ہی وزیراعظم نے کہا کہ پٹرول کو مہنگا کریں گے آج 8 روپے فی لٹر پٹرول اور 8 روپے ڈیزل کو مہنگا کر دیا، ا حمزہ شہباز نے کہا کہ عمران خان نوٹس لینا چھوڑ دیں ان کے نوٹس کے بعد ہر چیز کی قیمت بڑھ کر دگنی ہو جاتی ہے مہنگائی سے لوگ پریشان ہوگئے ہیں،عمران خان مہنگائی پر خطے کی مثالیں دے رہے ہیں ، عمران خان ہر خطاب میں عوام سے غلط بیانی کرتے ہیں ،ا انا کے پہاڑ سے اتر کر عوام کا درد محسوس کریں۔

واضح رہے کہ رواں مالی سال میں اب تک پیٹرول کی قیمت میں 35 روپے سے زائد کا اضافہ ہو چکا ہے حکومتی دستاویزات کے مطابق مالی سال 2021-22 میں اب تک پیٹرول 35 روپے 13 پیسے فی لیٹر مہنگا ہو چکا ہے۔یکم جولائی سے اب تک ڈیزل 30 روپے 7 پیسے فی لیٹر مہنگا ہوا جبکہ مٹی کا تیل 34 روپے 64 پیسے مہنگا ہو چکا ہے نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق یکم جولائی سے اب تک لائٹ ڈیزل آئل 34 روپے 36 پیسے مہنگا ہو چکا

قبل ازیں وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر کا کہنا تھا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ایک مشکل فیصلہ ہے، پاکستان میں عالمی منڈی کے مقابلے میں قیمتیں کم بڑھائی گئی ہیں، حکومت پٹرولیم مصنوعات پر ٹیکس کی شرح بتدریج کم کر رہی ہے، آج بھی اکثر ممالک کے مقابلے میں پاکستان میں تیل کی قیمتیں کم ہیں۔

پٹرولیم بحران ، کمپنیوں نے ملبہ حکومت پر ڈال دیا، عوام کو مزید پریشان کر دینے والی خبر آ گئی

پٹرولیم قیمتوں میں تاریخ کا بلند ترین33 فیصد اضافہ’’چینی اسکینڈل پارٹ ٹو‘‘ہے،شہباز شریف،بلاول

خان صاحب آپکے لیے ایک آفر ہے استعفی دو اور گھر جاؤ،جنید سلیم

آپ کیلئے پٹرول کی قیمتیں روکنا تو کوئی مسئلہ ہی نہیں تھا تو اب کیا ہوا؟ فہد مصطفیٰ

مت بھولو کہ عمران خان مافیا کے خلاف 24 سال جہاد کرنے کے بعد نہ صرف وزیرِاعظم بنا بلکہ کرپشن کی چٹانوں سے ٹکرایا، عون عباس

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج

‏تنخواہ اور پینشن ایک روپیہ نہیں بڑھائی ، پٹرول 25 روپے مہنگا کرکے بتا دیا سلیکٹڈ کے دل میں اس قوم کے لئے کتنا درد بھرا ہوا ہے، جاوید ہاشمی

25 روپے اضافے جیسے عوام دشمن اقدام کا دفاع کوئی منتخب وزیر نھیں کرسکتا یہ فریضہ باہر سے لائے گئے پراسرارمشیر ھی کر سکتے ، سلمان غنی

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ مسترد، بڑا مطالبہ سامنے آ گیا

Leave a reply