کالعدمTLPسےپنگا:این اے249 PTI کے ہاتھ سے گیا ،ن لیگ حالات کیش کراگئی:مفتاح اسمٰعیل سب سےآگے

کراچی:کالعدم ٹی ایل پی سے پنگا:این اے249 پی ٹی آئی کےہاتھ سےنکل گیا،ن لیگ حالات کیش کراگئی:مفتاح اسمٰعیل سب سے آگے،اطلاعات کے مطابق قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 249 کے ضمنی انتخابات میں مسلم لیگ (ن) کے امیدوار مفتاح اسماعیل کو برتری حاصل ہے۔

کراچی سے ذرائع کے مطابق ابھی تک 58 پولنگ سٹیشنز کے غیر حتمی نتائج کے مطابق لیگی امیدوار 5389 سے زائد ووٹ حاصل کر چکے ہیں۔

غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق پیپلز پارٹی کے عبدالقادر مندوخیل نے ابھی تک 4017 ووٹ حاصل کئے ہیں، ٹی ایل پی کے نذیر کمالوی 2364 ووٹ لے کر تیسرے جبکہ پی ایس پی سربراہ مصطفیٰ کمال 1723 ووٹ لے کر چوتھے اور پی ٹی آئی کے امجد آفریدی 1690 ووٹ لے کر پانچویں نمبر پر ہیں۔

حلقے میں خواتین ووٹرز کی تعداد 1 لاکھ 37 ہزار 935 ہے جبکہ مرد ووٹرز کی تعداد 2 لاکھ 1 ہزار 656 ہے۔

حلقے کے 184 پولنگ سٹیشنز کو انتہائی حساس جبکہ 92 پولنگ سٹیشنز کو حساس قرار دیا گیا تھا۔

پولنگ سٹیشنز کے باہر پیرا ملٹری فورس اور مجموعی طور پر 5 ہزار سے زائد سیکورٹی اہلکار تعینات تھے

Comments are closed.