بلوچستان سےبلاول بھٹوکوکیا پیغام ملا،اہم خبرآگئی

0
25

کراچی :بلوچستان سےبلاول بھٹوکوکیا پیغام ملا،اہم خبرآگئی ,اطلاعات کے مطابق چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے پی پی پی بلوچستان کے صوبائی صدر علی مدد جتک نے اہم ملاقات کی ہے جس میں بلوچستان کے حوالے سے اہم پیغام دیا ہے

بلاول ہاوس کراچی سے آمدہ اطلاعات میں بتایا گیا ہے کہ اس اہم ملاقات میں علی مدد جتک نے پارٹی چیئرمین کو بلوچستان کی سیاسی صورتحال اور لانگ مارچ کے لیئے جاری تیاریوں پر بریفنگ دی

اس موقع پر بلاول بھٹو نے کہا کہ عمران خان 18ویں ترمیم ختم کرکے صوبوں کو کالونیاں بنانا چاہتا ہے ،اٹھارویں ترمیم ختم کرنےکےنتیجے میں پیدا ہونے والے طوفان خیز بحران کو پیپلز پارٹی بھی کنٹرول نہیں کرسکے گی

بلاول بھٹو نے علی مدد جتک سے بات کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان کے تابناک مستقبل کے لیئے ناجائز، نااہل اور نالائق حکومت کو پویلیئن بھیجنا ناگذیر ہے

Leave a reply