شہابی پتھر سے دو نئی معدنیات دریافت

0
40

صومالیہ میں گرنے والے غیر معمولی بڑے شہابی پتھر سے دو نئی معدنیات دریافت ہوئی ہیں-

باغی ٹی وی : مشرقی افریقہ کے ملک صومالیہ کے ایک کم آبادی والے گاؤں میں گرنے والے دو میٹر طویل اور 15 ٹن وزنی شہابی پتھر کا ایک ٹکڑا کاٹ کر جامعہ البرٹا کے پروفیسر کرِس ہرڈ اور ان کےساتھیوں نے اس کا مشاہدہ کیا اوربتایا کہ اس میں دو بالکل نئی معدن موجود ہے اور تیسری نئی معدن کا شبہ بھی ہے جو سائنس کے لیے بالکل نئی ہوسکتی ہے۔

ناسا نے چاند کی ایک نئی تصویر جاری کر دی

یہ شہابی پتھر صومایہ کے صوبے ہیران کے گاؤں ال علی میں گرا تھا اور اسی مناسبت سے اسے ’ال علی‘ کا کا نام دیا گیا ہے صومالیہ کے اس خطےمیں برسوں سے شہابی پتھر ملتے رہے ہیں اس سے 70 گرام ٹکڑا توڑ کر کینیڈا بھجوایا گیا تھا جس کےحیران کن نتائج برآمد ہوئے ہیں۔ اس پتھر پر لوہا غالب ہے تاہم اس میں نئی معدنیات ملی ہیں۔

ڈاکٹرکرس کےمطابق یہ ایک غیرمعمولی دریافت ہےکیونکہ ان میں ایلالائٹ اورایلکنسٹینٹونائٹ نامی معدنیات ہیں جنہیں اس سےقبل مصنوعی طور پرتجربہ گاہ میں بنایا گیا تھا لیکن اب آسمانی پتھر میں یہ قدرتی حالت میں ملی ہیں تاہم اب سائنسداں اسی شہابی پتھرکےمزید کچھ گوشے دیکھ رہے ہیں اور ان کا مفصل جائزہ لیں گے۔

روسی زبان بولنے والے ہیکرز کی خلیجی خطوں اور سعودی عرب میں ہیکنگ کی کارروائیاں تیز

اس دریافت سے سائنسدانوں کو شہاب ثاقب اور الکا کی تشکیل کے بارے میں کچھ اہم اشارے مل سکتے ہیں ان معدنیات کی دریافت کا اعلان کینیڈا میں یونیورسٹی آف البرٹا کے سیاروں کے ماہر ارضیات کرس ہرڈ نے 21 نومبر کو اسپیس ایکسپلوریشن سمپوزیم میں کیا۔

ہرڈ کا کہنا ہے کہ جب بھی آپ کو کوئی نیا معدنیات ملتا ہے، تو اس کا مطلب یہ ہوتا ہے کہ اصل ارضیاتی حالات، چٹان کی کیمسٹری اس سے مختلف تھی جو پہلے ملی تھی یہی چیز اس کو دلچسپ بناتی ہے-

اربوں سال قبل مریخ 300 میٹر گہرے سمندروں سے ڈھکا ہوا تھا،تحقیق

Leave a reply