میٹر سے بجلی تاریں کاٹنے والے چور بے لگام

0
29

قصور
کوٹ رادہاکشن و گردونواح میں لوگوں کے میٹروں سے رات کی تاریکی میں تاریں کاٹنے والا گروہ نا پکڑا گیا،دو ماہ قبل لوگوں نے اپنی مدد آپکے تحت ایک بندے کو رنگے ہاتھوں پکڑ کر حوالہ پولیس کیا تھا تاہم سلسلہ پھر بھی نا رک سکا

تفصیلات کے مطابق کوٹرادھاکشن و گردونواح میں گزشتہ دو ماہ سے نامعلوم چوروں کا گروہ سرگرم ہے جو کہ رات کی تاریکی میں لوگوں کے گھروں ،کارخانوں ،آٹا چکیوں کے باہر لگے بجلی کے میٹروں سے تاریں کاٹ کر لیجاتا ہے جس پر دو ماہ قبل اہلیان شہر نے اپنی مدد آپ کے تحت ایک چور کو رنگے ہاتھوں پکڑ کر حوالہ پولیس کیا تھا تاکہ پولیس تحقیقات کرکے گینگ کو پکڑ سکے مگر افسوس کہ پولیس کچھ نا کر سکی
گزشتہ رات اسی طرح کی ایک اور واردات میں چور جاوید اسٹیل ورکس نزد ڈرائی پورٹ کوٹ راہاکشن کے گودام اور گردونواح کے گھروں کی تاریں کاٹ کر لے گئے مگر پولیس کی جانب سے ابھی تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی جس پر شہریوں نے ڈی پی او قصور زاہد نواز مروت سے نوٹس لے کر نامعلوم چوروں کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کیا ہے

Leave a reply