چیف میونسپل کارپوریشن آفیسرکا علاقوں کا دورہ ، صفائی کے کام کا جائزہ لیا

0
17

شیخوپورہ (نمائندہ باغی ٹی وی )نئی آبادی آرائیانوالہ اور اسکی ملحقہ گلیوں میں سیوریج پائپ لائنوں سے نکلنے والی بدبودار اور گندے پانی کو سی ای او احسن عنایت سندھو نے اخبارات میں شائع ہونے والی عوامی مسائل کی خبروں کے بعد خود علاقے کا دورہ کیا اور پوری ٹیم کے ہمراہ سیوریج کے گلیوں میں کھڑے پانی کو گاڑی کی مدد سے نکلوا دیا علاقہ مکینوں نے ڈپٹی کمشنرشیخوپورہ اور صوبائی وزیرڈیزاسٹرمینجمنٹ کی جانب سے کئے گئے اقدامات پر انکا شکریہ ادا کیا،

سی او عنایت اللہ سندھو نے سابق سیکرٹری پریس کلب شیخوپورہ حکیم محمود بیگ کو بتایا کہ علاقے کاوزٹ کیا گیا ہے کہ اس علاقے میں بہت سے بھینسوں کے تربیلے بن چکے ہیں جن کے گوبر کی وجہ سے پائپ لائین بند ہوجاتی ہیں مکینوں کا بھی یہ حق بنتا ہے کہ وہ پائپ لائنوں میں صرف پانی بہائے گوبر سے بہانے سے گریز کریں ہمارے پاس عملہ کی انتہائی کمی ہے اور کم عملہ کے ساتھ شہر بھر کی صفائی ستھرائی کا تدارک کیاجارہا ہے،

عوامی مسائلات کو حل کرنے کے لیے ہم شب وروز حاضر ہیں ہم نے اپنا پرسنل موبائل نمبر بھی صارفین کے لیے سوشل میڈیا پر ڈال رکھا ہے جب ان سے حکیم محمود بیگ نے یہ سوال کیا کہ پانی اب نکل گیا ہے لیکن ابھی پائپ لائنوں سے گاد کی صفائی ستھرائی نہ ہونے کے بعد دوبارہ پائپ لائن بند ہوجائے گی تو آپ تواعلیٰ حکام کو بتائے گے کہ یہ دیکھے جی تصویرئے ہم نے صفائی کروادی تھی کمپلینٹ کرنے والا صارف میرے پاس موجود ہے تو انہوں نے مسکراکر جواب دیا پہلے بھی ایک سال قبل گاد نکلوائی تھی ہم آپ سے وعدہ کرتے ہیں کہ پھر گاد نکلوادینگے،جبکہ بھینسوں کے تربیلوں کے حوالہ سے انتظامی امور کے لیے ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ سے بات ضرور ہوئی ہے اور اس کے لیے کوئی پلان جلد بنادیاجائے گا،مکینوں نے روز روز کے مسلہ کے تدارک کے لیے صوبائی وزیر ڈیزاسٹرمینجمنٹ سے مطالبہ کیا ہے کہ مذکورہ علاقہ آپ کا حلقہ ہے اس کی بہتری کے لیے جلد از جلد لائحہ عمل تیار کرکے مکینوں کو اس گندگی سے چھٹکارادلوائے۔

Leave a reply