میکسیکو، دو اسرائیلی یہودی قتل

0
47

میکسیکو میں دو اسرائیلی یہودیوں کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا۔حملہ آور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

فائرنگ کا واقعہ میکسیکو سٹی میں اس وقت پیش آیا جب اسرائیلی میکسیکو شہرکے ایک ہوٹل میں موجود تھے۔فائرنگ کے نتیجے میں ایک اسرائیلی موقع پر ہلاک جبکہ دوسرا زخمی حالت میں اسپتال میں دم توڑ گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ اس نے اسرائیلیوں پر فائرنگ کے شبے میں ایک خاتون کو حراست میں لیا ہے۔
یاد رہے کہ دونوں اسرائیلیوں کو ہوٹل میں کھانا کھاتے ہوئے گولی ماری گئی۔

Leave a reply