تیز گیند باز محمد سمیع کے خلاف گرفتاری کے وارنٹ جاری، اب جیل جائیں گے
بھارت کے تیز گیند باز محمد سمیع ایک مرتبہ پھر مشکل میں پھنس گئے ہیں ۔ کولکاتہ کی ایک عدالت نے محمد سمیع کے خلاف گرفتاری وارنٹ جاری کردیا ہے ۔ محمد سمیع کو 15 دنوں کے اندر خودسپردگی کرنے کی ہدایت دی گئی ہے ۔
واضح رہے کہ محمد سمیع ٹیم انڈیا کے ساتھ فی الحال ویسٹ انڈیز کے دورہ پر ہیں ۔ فی الوقت وہ جمیکا میں ٹیسٹ میچ کھیل رہے ہیں ۔ سال 2018 میں محمد سمیع کے خلاف ان کی اہلیہ حسین جہاں نے گھریلو تشدد کا کیس درج کرایا تھا ۔ محمد سمیع اور ان کے بھائی کے خلاف آئی پی سی کی دفعہ 498 اے کے تحت کیس درج کیا گیا تھا ۔ اسی کیس میں کولکاتہ کی عدالت نے محمد سمیع کو پیش ہونے کیلئے کہا ہے ۔