بھٹکتی انسانیت کو صراط مستقیم سے روشناس کرانا حب رسول ﷺکا تقاضہ ہے۔میاں محمد اسلم

0
48

اسلام آباد : نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان وسابق ممبر قومی اسمبلی میاں محمد اسلم نے کہا ہے کہ بھٹکتی انسانیت کو صراط مستقیم سے روشناس کرانا حب رسول ﷺکا تقاضہ ہے،عوام پیغام نبی کو عام کرکے اور اپنی زندگیاں اسوہ نبی ﷺمیں ڈھال کر وہ انقلاب برپا کرسکتے ہیںجو انسانیت کو ظلم و بربادی سے نجات دلا کر عام آدمی کو عزت عطا کرنے والا ہو۔انھوں نے کہا جماعت اسلامی نے پاکستان کو ایک اسلامی و خوشحال ریاست بنانے کا تہیہ کر رکھا ہے ،پاکستان کی ترقی و خوشحالی کا ضامن نظام مصطفےٰ ﷺ ہے۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے جماعت اسلامی کے ارکان و کارکنان کی تر بیتی نشست سے خطاب کر تے ہو ئے کیا ۔
میاں محمد اسلم نے کہاحضورﷺ کا میلاد منانے کے ساتھ ساتھ ہمیں ان کے مشن اور پیغام کو بھی اپنی عملی زندگیوںمیں لانا ہوگا، تبھی عشق رسول ﷺ کا حق ادا ہو سکے گا،جماعت اسلامی کی دعوت انبیاءکی دعوت کا تسلسل ہے کہ انسانوں کو صرف خدائے واحد کی بندگی میں دیا جائے ۔انھوں نے کہا امت کے زوال اور پستی کا سبب دین سے دوری اور سیرت طیبہ سے روگردانی ہے ۔امت کی اس حالت کو بدلنے کے لئے نبی پاک ﷺکی شخصیت کے ایک ایک لمحے کاادراک ضروری ہے ، جماعت اسلامی کے بانی سید مودودیؒ نے ستر سال قبل فرمایا تھا کہ ”قرآن و سنت کی دعوت لیکر اٹھو اور پوری دنیا پر چھا جاﺅ“انہوں نے کہا کہ اگر پاکستان کے عوام کرپشن،غربت ،مہنگائی ،بے روز گاری ،بدامنی جہالت اور لوڈ شیڈنگ کے اندھیروں سے نجات چاہتے ہیں تو انہیں جماعت اسلامی کی دیانتدار قیادت کا ساتھ دینا ہوگا۔

تصویر باغی ٹی وی اسلام آباد

Leave a reply