میاں بیوی کرتے تھے ایسا کام کہ پولیس نے گرفتار کر لیا

0
30

میاں بیوی کرتے تھے ایسا کام کہ پولیس نے گرفتار کر لیا

مردان کے علاقے ۔تھانہ ہوتی پولیس نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے چوری کی انوکھی وارداتوں میں ملوث میاں بیوی گرفتار کر لئے

تھانہ ہوتی کی حدود میں گھروں سے دن دیہاڑے چوری کی وارداتیں رونما ہورہی تھی جسکی رپورٹیں موصول ہونے پر ڈی پی اوڈاکٹر زاہداللہ نے سختی سے نوٹس لیا اورملوث عناصر کی گرفتاری کے لئے ڈی ایس پی سٹی سرکل انعام جان خان کی نگرانی میں SI جمال اللہ خان،SI جاوید احمد اور ASI طاہر خان پر مشتمل خصوصی ٹیم تشکیل دی جنہوں نے اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتیں بروئے کارلاتے ہوئے چوری کی وارداتوں میں ملوث میاں بیوی پر مشتمل دو رکنی گروہ مسمی شیر زمان ولد اجمیر خان اور مسماۃ ریما عرف بسما زوجہ شیرزمان ساکنان حسن آباد نوشہرہ تک رسائی حاصل کرکے گرفتار کرلیا۔

گرفتار ملزم نے دوران تحقیقات اعتراف جرم کرتے ہوئے پولیس کو طریقہ ورادات یہ بتایا کہ ملزم شیر زمان اپنی بیوی ریما کو صبح اپنی رکشہ میں لاکرمردان کے شہری علاقہ میں جگہ بہ جگہ چھوڑ کرخود رابطہ میں رہ کرانتظار کرتا اور اسکی بیوی بھیک مانگنے کے بہانے مختلف گھروں میں جاکر موقع پاتے ہی نقدی،طلائی زیورات،موبائل فونز اور دیگر قیمتی اشیاء چرا کر اڑا لیتی اور انتظار میں کھڑے اپنے شوہر کو حوالہ کردیتی۔

گرفتار ملزمان نے کئی وارداتوں میں کامیابی حاصل کر لی تھی لیکن تھانہ ہوتی پولیس کی حکمت عملی اور محنت رنگ لے آئی اوردونوں ملزمان کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا جنکے قبضے سے مختلف گھروں سے چوری کئے گئے مال مسروقہ رقم مبلغ 06 لاکھ روپے نقد،9mm پستول،چوری کے پیسوں سے خریدا گیا موٹرسائکل اور واردات میں استعمال ہونے والا رکشہ برآمد ہوکر ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا۔گرفتار ملزمان سے تفتیش جاری ہے جن سے مزید اہم انکشافات بھی متوقع ہیں۔

مینار پاکستان، لڑکی سے دست درازی کا واقعہ،بلاول بھی خاموش نہ رہ سکے

مینار پاکستان، لڑکی سے دست درازی کا واقعہ، حکومتی شخصیت کا متاثرہ لڑکی سے رابطہ

پر تشدد رویہ تبدیل کرنے کی ضرورت ہے،شیریں مزاری

مینار پاکستان، لڑکی سے دست درازی کے واقعہ پر وزیراعظم عمران خان کا نوٹس

مینار پاکستان، لڑکی سے دست درازی ،بختاور زرداری بھی پھٹ پڑیں

مینار پاکستان، لڑکی سے دست درازی،آئی جی پنجاب نے پولیس کو کیا حکم دے دیا؟

مینار پاکستان، لڑکی سے دست درازی،تحقیقات کیلئے کمیٹی قائم،افسران لڑکی کے گھر پہنچ گئے

مینار پاکستان، لڑکی سے دست درازی ،نصف سی سی ٹی وی خراب نکلے،گرفتاریاں شروع

مینار پاکستان، لڑکی سے دست درازی،ابتدائی رپورٹ پیش،وزیراعلیٰ نے کیا اجلاس طلب

مینار پاکستان، لڑکی سے دست درازی،میڈیکل مکمل،سینے، کمر پر خراشوں کے ملے نشانات

Leave a reply