جسٹس میاں گل حسن اور نگزیب حج ابوالحسنات محمد ذوالقرنین کے رویئے پر برہم

جسٹس میاں گل حسن اور نگزیب حج ابوالحسنات محمد ذوالقرنین کے رویئے پر برہم

اسلام آباد ہائی کورٹ میں پی ٹی آئی کے رہنما اعظم سواتی کی جسمانی ریمانڈ کے خلاف درخواست دائر کی گئی۔

دوران سماعت جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے سوال کیا کہ کیا جج ابو الحسنات کی عدالت میں کیمرے لگے ہوئے ہیں؟ ہم نے ممبر انسپکشن ٹیم کو لکھا تھا کہ انہیں فوراً واپس بھیجا جائے، مگر وہ ابھی تک موجود ہیں اور اپنے کام کر رہے ہیں، جج ابو الحسنات تاریخ دیتے ہیں اور پھر ضمانت مسترد کر دیتے ہیں، یہ شخص یہاں اس لیے ہے تاکہ سیاسی کارروائیاں کی جا سکیں، سائفر ٹرائل میں ہم نے جج ابو الحسنات کے کارنامے دیکھے ہیں، دنیا کی کسی عدالت میں ایسی ناانصافی نہیں ہوئی جو انہوں نے کی، پتہ نہیں دنیا کا انصاف کا نظام اس آدمی کے بغیر کیسے چلتا ہے، آپ ذرا دیکھیں کہ یہ شخص کیا کر رہا ہے۔ ایڈیشنل اٹارنی جنرل صاحب! یہ کام آپ کے بغیر نہیں ہو گا، وزیر قانون سے بات کریں، آپ کی وزارت اس کا دفاع کر رہی ہے اور کہہ رہی ہے کہ یہی کام کرو، اسی لیے تو آپ کو بٹھایا ہوا ہے، اسلام آباد میں انصاف نہیں ہو گا، جب تک یہ آدمی یہاں ہے، یہ آدمی دھڑلے سے کام کر رہا ہے کیونکہ وزارت قانون کی سپورٹ ہے، ہم انصاف کرنے آئے ہیں، خدا کو جواب دینا ہے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے جج ابو الحسنات سے بیان حلفی پر کمنٹس طلب کر لیے اور کیس کی سماعت کل تک ملتوی کر دی۔

اکرم چوہدری کی مذہبی منافرت پھیلانے کی کوشش ،ہم نے چینل ہی چھوڑ دیا،ایگریکٹو پروڈیوسر بلال قطب

اکرم چوہدری نجی ٹی وی کا عثمان بزدار ثابت،دیہاڑیاں،ہراسانی کے بھی واقعات

اکرم چوہدری کا نجی ٹی وی کے نام پر دورہ یوکے،ذاتی فائدے،ادارے کو نقصان

سماٹی وی میں گروپ بندی،سما کے نام پر اکرم چوہدری اپنا بزنس چلانے لگے

سما ٹی وی بحران کا شکار،نجم سیٹھی” پریشان”،اکرم چودھری کی پالیسیاں لے ڈوبیں

انتہائی نازیبا ویڈیو لیک ہونے کے بعد ٹک ٹاکرمناہل نے مانگی معافی

مناہل ملک کی لیک”نازیبا "ویڈیو اصلی،مفتی قوی بھی میدان میں آ گئے

Comments are closed.