میاں صاحب آپ لندن میں‌ ملک کی صیح خدمت کررہےہیں‌، پاکستان نہ آئیں یہ پکڑلیں گےاوربہت ماریں گے:اہم رہنما

0
25

کراچی:میاں صاحب جوآگ وہاں بیٹھ کرلگا رہے ہیں وہ پاکستان میں‌آکرنہیں لگاسکتے،آپ پاکستان نہ آئیں ورنہ یہ پکڑلیں گے:اہم رہنما نے نوازشریف کو مشورہ دے دیا ،اطلاعات کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی کے اہم رہنما نے میاں نوازشریف کو پاکستان واپسی سے روک دیا ہے ،

ذرائع کے مطابق پی پی رہنما اعتزاز احسن نے کہا کہ جو لانگ مارچ مریم اور مولانا فضل الرحمان کرنا چاہتے ہیں، اس سے عمران خان کی حکومت گرانا ناممکن ہے۔

چوہدری اعتزاز احس نے کہا کہ نوازشریف کو لانگ مارچ کیلئے بالکل واپس نہیں آناچاہئے،لانگ مارچ کیلئے مریم نواز بھی کافی نہیں ہے ،بے شک مریم نواز نے بہت محنت اورجدوجہد کی ،جوراستہ مریم نواز اورمولانا چاہتے ہیں وہ نہیں ہو سکتا،

پی پی رہنما نے مزید کہا کہ ایسے لانگ مارچ سے عمران خان کو گرایانہیں جاسکتا ،عمران خان اور طاہر القادری بھی لانگ مارچ میں ناکام ہوئے تھے۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے اعتزاز احسن نے کہاکہ ان کے بھائی چھپ کر بیٹھے ہیں ،اب ان کو پناہ گاہ سے باہر نکل آنا چاہیے ، انہوں نے کہا کہ کچھ شرم ہوتی ہے کچھ حیاہوتا ہے

Leave a reply