میانمار کے شہری کی تھائی لینڈ حوالگی کا معاملہ ، عدالت نے حکم نامہ جاری کر دیا

0
24

میانمار کے شہری ابراھیم کوکو کی تھائی لینڈ حوالگی سے متعلق عمل درآمد کیس پر سماعت ہوئی ،سماعت اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے کی، ایف آئی اے کی جانب سے ایڈیشنل ڈائریکٹر لیگل قیصر مسعود عدالت میں پیش ہوئے ،
اسلام آباد ہائیکورٹ نے ابرھیم کوکو کیس میں تھائی عدالت کا فیصلہ منگوانے کا دوبارہ حکم جاری کر دیا،اگر ابراہیم کوکو کے خلاف 33 سال سزا کی ججمنٹ ہے تو سزا کاٹے گا،

جسٹس محسن اختر کیانی نے مزید کہا کہ اگر 33 سال سزا کی ججمنٹ نہیں ہے، جیل میں نہیں رکھ سکتے،اگر ججمنٹ ہو تو فیصلہ کرنے میں آسانی ہو گی، پاکستانی سفارت خانے کے کوئی آفیشلز عدالت میں پیش نہیں ہوئے،آئندہ سماعت میں فارن آفس کے آفیشل عدالت میں تھائی لینڈ عدالت کے ججمنٹ کے ساتھ عدالت میں پیش ہوں،عدالت نے سماعت 24 اپریل تک کے لئے ملتوی کردی،

Leave a reply