مائیکل جیکسن کی بیٹی کا پہلا میوزک البم شائقین کو متاثر کرنے میں ناکام

مائیکل جیکسن کی بیٹی پیرس جیکسن کا پہلا میوزک البم ’wilted‘ ریلیز ہوگیا تاہم شائقین کو متاثر کرنے میں ناکام رہا-

باغی ٹی وی :مائیکل جیکسن کی بیٹی پیرس جیکسن کا پہلا میوزک البم ’wilted‘ ریلیز ہوگیا دھیمے سُروں کی موسیقی پر مشتمل گیارہ گانوں کے البم کو زیادہ پذیرائی نہ مل سکی۔

اس حوالے سے غیر ملکی خبر رساں ادارے سے بات کرتے ہوئے پیرس جیکسن کا کہنا ہے کہ جب وہ بڑی ہورہی تھیں تو موسیقی میں ان کا رجحان موٹاؤن سے کلاسیکل تھا۔

انہوں نے بتایا کہ اپنی پہلی البم کے لیے انہوں نے اپنے رجحان کے متبادل اور روایتی میوزک کا انتخاب کیا ہے۔

مائیکل جیکسن کی 22 سالہ بیٹی نے ناقدین سے متعلق کہا کہ اگر آپ البم کو پسند نہیں کرتے کوئی بات نہیں اپنی البم دوسروں کو خوش کرنے کے لیے بنائی ہے۔

پیرس جیکسن کی پہلی ا لبم ’وِلٹڈ‘ 13 نومبر کو ریلیز کی گئی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.