مزید دیکھیں

مقبول

ٹرینوں کا شیڈول جاری، کوئٹہ سے چمن ٹرین سروس بحال

محکمہ ریلوے نے ٹرینوں کا شیڈول جاری کر دیا۔...

نواز شریف کے بیٹے حسن نواز برطانیہ میں ٹیکس ڈیفالٹر قرار ،جرمانہ عائد

سابق وزیراعظم نوازشریف کے صاحبزادے حسن نواز برطانیہ میں...

پاکستان کی آئی ایم ایف کو 2 ارب ڈالر قرض کی درخواست

پاکستان نے آئی ایم ایف کو 2 ارب ڈالر...

سائفر کیس،استغاثہ کیس ثابت نہیں کر سکا، عدالت

سائفر کیس میں پاکستان تحریک انصاف کے بانی...

مکی آرتھر، گرانٹ بریڈ برن اور اینڈریو پٹک اپنے اپنے عہدوں سے مستعفی

مکی آرتھر، گرانٹ بریڈ برن اور اینڈریو پٹک اپنے اپنے عہدوں سے مستعفی ہو گئے

مکی آرتھر، گرانٹ بریڈ برن اور اینڈریو پٹک کو نومبر 2023 میں اپنے رول میں تبدیلی کے بعد لاہور کی نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں فرائض سونپے گئے تھے،اپریل 2023 میں مکی آرتھر کو پاکستان مینز کرکٹ ٹیم کا ڈائریکٹر مقرر کیا گیا تھا،جبکہ گرانٹ بریڈ برن کو گزشتہ سال کے شروع میں پاکستان کی قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ کے طور پر مقرر کیا گیا تھا۔ جنوبی افریقہ کے سابق کرکٹر اینڈریو پٹک اپریل 2023 سے پاکستان کے بیٹنگ کوچ تھے۔بین الاقوامی کرکٹ میں مکی آرتھر جنوبی افریقہ، آسٹریلیا اور سری لنکا کے ہیڈ کوچ کے طور پر بھی خدمات انجام دے چکے ہیں۔2018 سے 2020 تک پاکستان مینز ٹیم کے فیلڈنگ کوچ کے طور پر خدمات انجام دے چکے ہیں۔اس کے بعد انہوں نے اکتوبر 2021 تک نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں ہائی پرفارمنس کوچنگ کا کردار ادا کیا۔ تینوں نے پاکستان کرکٹ بورڈ کو جنوری 2024 کے آخر تک اپنی اپنی ملازمتیں چھوڑنے کے فیصلے سے آگاہ کیا تھا ۔

پی سی بی سے جاری اعلامیہ کے مطابق فیصلہ تمام اسٹیک ہولڈرز کے درمیان خوش اسلوبی سے کیا گیا۔ پی سی بی ان کی مستقبل کی کوششوں میں نیک تمناؤں کا اظہار کرتا ہے اور ان کی خدمات کا شکر گزار ہے۔

ممتاز حیدر
ممتاز حیدرhttp://www.baaghitv.com
ممتاز حیدر اعوان ،2007 سے مختلف میڈیا اداروں سے وابستہ رہے ہیں، پرنٹ میڈیا میں رپورٹنگ سے لے کر نیوز ڈیسک، ایڈیٹوریل،میگزین سیکشن میں کام کر چکے ہیں، آجکل باغی ٹی وی کے ساتھ بطور ایڈیٹر کام کر رہے ہیں Follow @MumtaazAwan