مائیکرو سافٹ کا اپنے 10 ہزار ملازمین کو نکالنے کا اعلان

0
27
Microsoft

مائیکرو سافٹ نے اپنے 10 ہزار ملازمین کو نکالنے کا اعلان کیا ہے۔

باغی ٹی وی: این ڈی ٹی وی نے عالمی خبر رساں ایجنسی کے حوالے سے بتایا ہے کہ امریکہ میں ٹیکنالوجی کے شعبے میں آنے والی معاشی بدحالی نے کمپنیوں کو اس بات پر مجبور کردیا ہے کہ وہ برطرفیوں میں تیزی لائیں۔

وہ ارب پتی جنہوں نے 2022 میں اپنی دولت کھوئی یا کمی واقع ہوئی

مائیکرو سافٹ کے چیف ایگزیکٹیو ستیہ ناڈیلا نے ملازمین کے نام ایک میمو میں بتایا کہ معاشی غیریقینی صورتحال کے باعث کمپنی کے 10 ہزار ملازمین کو فارغ کیا جارہا ہے اور اب زیادہ توجہ آرٹیفیشل انٹیلیجنس جیسے شعبوں پر مرکوز کی جائے گی، اس طرح کے فیصلے مشکل ہوتے ہیں مگر ان کو کرنا ضروری ہوتا ہے۔

ملازمتوں سے نکالے جانے کا سلسلہ 18 جنوری سے شروع ہوا اور اسے مارچ تک مکمل کیا جائے گا مجموعی طور پر کمپنی کے 5 فیصد کے قریب ملازمین کو فارغ کیا جائے گا۔

بھارت دنیا میں سب سے زیادہ آبادی والا ملک بن گیا

کمپنی کی جانب سے یہ بتانے سے گریز کیا گیا کہ کن شعبوں سے تعلق رکھنے والے ملازمین زیادہ متاثر ہوں گے مگر میڈیا رپورٹس کے مطابق انجینئرنگ ڈویژن سب سے زیادہ متاثر ہوگا۔

اس حوالے سے مائیکرو سافٹ نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ برطرفی کے نتیجے میں مالی سال 2023 کی دوسری سہ ماہی میں $1.2 بلین کا چارج ہو گا جو فی شیئر منافع پر 12 سینٹ کے منفی اثر کو ظاہر کرتا ہے۔

اس سے قبل مائیکرو سافٹ نے اکتوبر 2022 میں 1000 کے قریب ملازمین کو فارغ کیا تھا ملازمین کی تعداد میں کمی کے ساتھ ساتھ مائیکرو سافٹ کی جانب سے اخراجات میں کمی لانے کے لیے مختلف منصوبوں پر بھی کام کیا جائے گا تاکہ 1.2 ارب ڈالرز بچانے میں مدد مل سکے۔

واضح رہے کہ مائیکرو سافٹ سے قبل میٹا، ایمازون، ٹوئٹر اور متعدد ٹیکنالوجی کمپنیوں کی جانب سے ہزاروں ملازمین کو فارغ کیا گیا تھا۔

ٹوئٹر نے طالبان کے خریدے ہوئے تصدیق شدہ بلیو ٹک ختم کر دئیے

Leave a reply