اسلام آباد: تعلیمی اداروں میں مڈ ٹرم امتحانات شیڈول ختم کرنے کا فیصلہ

0
24

اسلام آباد: پیر سے تعلیمی اداروں میں شروع ہونے والے مڈ ٹرم امتحانات شیڈول ختم کرنے کا اعلان کر دیا۔

باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق سرکاری تعلیمی اداروں کو میونسپل کارپویشن کے تحت کرنے کے معاملے پر فیڈرل گورنمنٹ ایجوکیشن، جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے ہڑتال جاری رکھتے ہوئے پیر سے تعلیمی اداروں میں شروع ہونے والے مڈ ٹرم امتحانات معطل کرنے کا اعلان کر دیا۔

مستقبل ڈگریوں کا نہیں بلکہ ہنر کا ہے وزیر تعلیم شفقت محمود

فیڈرل گورنمنٹ ایجوکیشن، جوائنٹ ایکشن کمیٹی کا اجلاس چیئرمین فضل مولی کی زیر صدارت منعقد ہوا اجلاس میں وائس چیئرمین منصور علی شاہ نے وزارت تعلیم کے حکام کے ساتھ ہونے والے مذاکرات اور ڈیڈ لاک پر بریفنگ دی اجلاس میں عہدے داروں کی جانب سے 100 فیصد اتفاق رائے سے یہ طے پایا کہ لوکل گورنمنٹ ‏آرڈیننس سےشق 166 کی منسوخی تک ہڑتال جاری رہےگی –

جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے اداروں میں مڈٹرم امتحانات شیڈول ختم کرنےکا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ تعلیمی ‏اداروں میں کلاسز اور کام چھوڑ ہڑتال جاری رہےگی۔ ‏

رواں سال مکمل سلیبس پر امتحانات ہوں گے وزیر تعلیم

ایکشن کمیٹی نے دوٹوک کہا کہ اب مذاکرات با اختیار حکومتی سطح پر ہی کئےجائیں گے، پیر سے شروع ہونے والے مڈ ٹرم امتحانات کا شیڈول معطل کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے اعلان کیا گیا ہے کہ جب اسکولوں میں تعلیمی سلسلہ بحال کیا جائے گا تو دوبارہ شیڈول جاری کیا جائے گا، بچے پڑھائے گئے سلیبس کے مطابق گھروں پر تیاری جاری رکھیں گے۔

پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کرنے والا 85 سالہ پاکستانی

جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے اپنے اعلامیے میں کہا ہے کہ ایکشن کمیٹی کی ذیلی کمیٹیاں آگاہی مہم جبکہ مرکزی کمیٹی روزانہ کی بنیاد پر 6 سیکٹروں کا دورہ جاری رکھے گی، جلد اجلاس بلا کر آئندہ کا لائحہ عمل طے کریں گے۔

ساہیوال: کنٹرولر امتحانات کا امیدواروں کو ٹیلی فون کالز پر جواب نہ دینے اورمسائل…

Leave a reply