ورلڈ ہیڈر ایڈ

مفتاح اسماعیل کو بھی نیب نے عدالت پیش کر دیا،مزید ریمانڈ کی استدعا

سابق وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل کو بھی احتساب عدالت میں پیش کردیاگیا

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق نیب نے مفتاح اسماعیل کے مزید جسمانی ریمانڈ کی بھی استدعا کر دی ،نیب کے تفتیشی افسر نے کہا کہ کراچی سےلائے گئے ریکارڈ اور شواہد پرمزید تفتیش کرنا چاہتے ہیں،مفتاح اسماعیل کا اب تک 35 دن کا جسمانی ریمانڈ ہو چکا ہے،

واضح رہے کہ گزشتہ سماعت پر مفتاح اسماعیل کو احتساب عدالت اسلام آباد کے ڈیوٹی جج راجہ جواد عباس کے روبرو پیش کیاگیا ،نیب نے سابق وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل کے مزید 14 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی تھی، عدالت نے مفتاح اسماعیل کا 12 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا

مفتاح اسماعیل پر کیا الزام لگا اور کس طرح گرفتار کیا گیا؟ احسن اقبال نے بتا دیا

نیب نے مفتاح اسماعیل کو ایل این جی کیس میں گرفتار کیا ہے، سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی بھی اسی کیس میں گرفتار ہیں اور نیب کے پاس جسمانی ریمانڈ میں ہیں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.