مفتاح اسماعیل صاحب عام پاکستانیوں سے بد دعائیں مت لیجئے

0
55

مفتاح اسماعیل صاحب عام پاکستانیوں سے بد دعائیں مت لیجئے

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اتحادی حکومت کی جانب سے گزشتہ شب پٹرول کی قیمت میں اضافہ کیا گیا تو وزیراعظم شہباز شریف کی بھتیجی مریم نواز بھی بول پڑیں اور کہا کہ وہ اس فیصلے کے خلاف ہیں عوام کے ساتھ ہیں، پٹرول کی قیمتوں میں اضافے پر عوامی حلقوں کی جانب سے احتجاج کیا گیا ہے کہا گیا ہے کہ اب ڈالر سستا ہو رہا ہے، عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں کم ہو رہی ہیں لیکن پاکستان میں بڑھا دی گئیں،سیاستدانوں کے ساتھ ساتھ صحافیوں نے بھی حکومت کے اس فیصلے پر کڑی تنقید کی ہے

ن لیگی رہنما مریم نواز کا کہنا تھا کہ میاں صاحب نے اس فیصلے کی سخت مخالفت کی اور یہاں تک کہ دیا کہ میں مزید ایک پیسے کا بوجھ عوام پر نہیں ڈال سکتا اور اگر حکومت کی کوئی مجبوری ہے تو میں اس فیصلے میں شامل نہیں ہوں اور میٹنگ چھوڑ کر چلے گئے۔

جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق کا کہنا تھا کہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں کم پاکستان میں بڑھ رہی ہیں۔ صرف 2 فیصد اشرافیہ کی عیاشیوں کےلیے پٹرول،بجلی سمیت ہر چیز کی قیمت میں اضافہ کرکے غریب عوام کی جیبیں خالی کی جارہی ہیں۔ پٹرول قیمت میں اضافہ مسترد کرتےہیں۔ عوام کےصبر کا مزید امتحان نہ لیں، قیمتیں اپریل کی سطح پر واپس لائیں

لال ملہی کہتے ہیں کہ کراچی سے ہارنے والے وزیر خزانہ مفتے نے پٹرول کی قیمتیں بڑھانے کی سمری پیش کی، ضمانت پر رہا وزیر اعظم نے منظوری دی۔ سزا یافتہ مریم نواز نے اعتراض کیا۔ جیل سے فرار نواز شریف نے اجلاس کا بائیکاٹ کیا۔ سونے پے سہاگا فیک اکائونٹ کے موجد زرداری نے تشویش کا اظہار کیا۔

طاہر خان کہتے ہیں کہ میرا خیال ہےکہ وزیر خزانہ پٹرول کی قیمتوں میں اضافے سے متعلق تکنیکی باتوں سے عوام مطمئن نہیں کر سکیں گے۔مفتاح اسماعیل صاحب کا یہ دعوی کی پارٹی قیادت فیصلوں میں شامل ہے لیکن مریم نواز تو کہتی ہے کہ وہ حمایت نہیں کرتی اور میاں صاحب نے بھی مخالفت کی تھی۔وزیر کس قیادت کی بات کرتے ہیں؟

حامد میر لکھتے ہیں کہ اس سے زیادہ ظلم کیا ہو گا کہ عالمی منڈی میں تیل سستا ہو رہا ہے اور شہباز شریف حکومت نے ایک دفعہ پھر تیل مہنگا کر دیا ہے تیل کی قیمت میں یہ اضافہ عام پاکستانیوں کے لئے ناقابل قبول ہے مفتاح اسماعیل صاحب عام پاکستانیوں سے بد دعائیں مت لیجئے

سینیٹر ذیشان خانزادہ نے کہا کہ امپورٹڈ حکومت سےعوام پوچھتے ہیں کہ جب معشیت اپنے پاؤں پرکھڑی ہو چکی۔ ڈالرسستا ہوچکا اور عالمی منڈی میں پٹرول سال کی کم ترین قیمت پر آچکا تواسکی وجہ سے پٹرول کی قیمت میں 50روپے کمی ہونی تھی پھر سات روپے مہنگا کیسے کر دیا!نالائقو،لگتا ہے آپ کو عوام کے ہاتھوں ذلیل ہونے میں مزا آتا ہے

مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کی سابق مرکزی سیکرٹری جنرل و رکن پنجاب اسمبلی سیدہ زہرا نقوی نے کہا ہے کہ حکومت نے پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ کر کے عوام کے مسائل میں مزید اضافہ کیا ہے ڈالر کی قیمتوں میں کمی اور عالمی سطح پر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی پر عوام کی توقع تھی کہ حکومت انہیں ریلیف دے گی لیکن حکومت نے عوام کو ریلیف نہ دے کر اپنا اصل چہرہ عوام پر عیاں کر دیا ہے مہنگائی کا شور مچا کر حکومت میں آنے والی اتحادی جماعتوں کو عوام کے مسائل سے کوئی سروکار نہیں حکومت نے عوام کو مزید مشکلات کا شکار کر دیا ہے موجودہ حکومت نے عوام کو مہنگائی کے ہاتھوں خوار کر دیا ہے اتحادی جماعتیں خاص ایجنڈے پر حکومت میں آئی ہیں ان کو عوام کے مسائل سے کوئی سروکار نہیں یہ ہی وجہ ہے کہ ملک میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ اور مہنگائی کا جن عوام کو نگل رہا ہے لیکن حکمرانوں کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگ رہی

ناکے پر کیوں نہیں رکے؟ پولیس اہلکار نے شہری پر گولیاں چلا دیں

بارہ سالہ بچی کی نازیبا ویڈیو بنانے والا ملزم گرفتار

بزدار کا لاہور، ایک برس میں خواتین کے اغوا کے 680 مقدمے، 432 قتل

نیو ایئر نائٹ، پولیس ان ایکشن،سال کے پہلے روز ہی 260 مقدمے درج

تحریک انصاف کی مرکزی رہنما و چیئر پرسن قائمہ کمیٹی داخلہ مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ حکومت عالمی منڈی میں قیمتیں کم ہونے کے باوجود اضافہ کر کے دراصل پی ٹی آئی سے وابستگی دکھانے پر عوام سے انتقام لے رہی ہے ،جب پی ٹی آئی کی حکومت تھی اور عالمی منڈی میں قیمتیں تاریخ کی بلند سطح پر تھیں تو پی ڈی ایم والے ایسے دعوے کرتے تھے جیسے پیٹرولیم مصنوعات گوالمنڈی سے نکلتی ہیں، آج قیمتیں کئی گنا نیچے آ چکی ہیں لیکن عوام کی ہڈیوں کو بھی نچوڑا جارہا ہے ۔ اپنے بیان میں مسرت جمشید چیمہ نے کہا کہ مریم صفدر کا یہ بیان انتہائی مضحکہ خیز اورعوام کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کی کوشش ہے کہ نواز شریف اور شہباز شریف مہنگائی کے فیصلوں سے خوش نہیں ۔ پانامہ رانی سے سوال ہے کہ پھر مہنگائی کر کون رہا ہے ۔ نواز شریف جتنے بڑے انقلابی لیڈر ہیں قوم انہیں اچھی طرح جانتی ہے ،ماضی میں بھی ان کی جماعت نے ان کا استقبال کیا تھا جب ان کے چھوٹے بھائی اور مرکزی قیادت نواز شریف کا استقبال کرنے کیلئے پہنچنے کی بجائے کہیں راستہ بھٹک گئی تھی ۔ انہوںنے کہا کہ نواز شریف مفروری کاٹ کر واپس آرہے اور مفروروں اور اشتہاریوں کا اصل ٹھکانہ سلاخوں کے پیچھے ہوتا ہے

Leave a reply