افواجِ پاکستان کے ملٹری آپریشنز ڈائریکٹوریٹ نے پاکستانی سفارتخانوں میں تعینات دفاعی اتاشیوں کو ایک اہم بریفنگ دی، جس میں انہیں بھارت کی حالیہ جارحیت اور پاکستان کی افواج کی جانب سے دیے گئے منہ توڑ جواب سے تفصیل سے آگاہ کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق اس بریفنگ کا مقصد عالمی سطح پر پاکستان کے مؤقف کو مؤثر انداز میں اجاگر کرنا تھا۔
اس بریفنگ میں بتایا گیا کہ کس طرح بھارت نے پاکستان کے خلاف اپنے جارحانہ عزائم کا آغاز کیا اور کس طرح پاکستانی افواج نے پیشہ ورانہ مہارت اور دفاعی طاقت کا مظاہرہ کرتے ہوئے دشمن کو سخت اور مؤثر جواب دیا۔ بریفنگ میں اس بات پر بھی زور دیا گیا کہ پاکستان نے اپنے دفاع کے حق کو نہ صرف اپنے ملک کی سلامتی کے لیے استعمال کیا بلکہ عالمی سطح پر اس بات کو بھی واضح کیا کہ پاکستان کسی بھی جارحیت کے سامنے ہر قیمت پر ڈٹ کر کھڑا رہے گا۔ملٹری آپریشنز ڈائریکٹوریٹ کے مطابق دفاعی اتاشیوں کا کردار اب مزید اہم ہو چکا ہے۔ انہیں نہ صرف پاکستان کے مؤقف کو عالمی سطح پر پیش کرنے کا کام سونپا گیا ہے، بلکہ انہیں بھارت کے جارحانہ عزائم اور خطے کے امن کے لیے پیدا ہونے والے خطرات کو بے نقاب کرنے کی ذمہ داری بھی دی گئی ہے۔ دفاعی اتاشی اب مختلف ممالک میں اپنی موجودگی کے ذریعے عالمی برادری کو بھارت کی حقیقت سے آگاہ کریں گے اور اس کے جارحانہ اقدامات کا پردہ فاش کریں گے۔
دفاعی ماہرین اس بریفنگ کو افواجِ پاکستان کی ایک بڑی سفارتی و عسکری حکمتِ عملی قرار دے رہے ہیں، جو بین الاقوامی سطح پر پاکستان کے مؤقف کو مزید مستحکم کرے گی۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اس حکمتِ عملی سے نہ صرف پاکستان کا موقف عالمی سطح پر مضبوط ہوگا بلکہ اس سے پاکستان کی دفاعی طاقت کا تاثر بھی مستحکم ہوگا۔
سکھ ہندوستان کو تباہ کر دیں گے،سکھ فار جسٹس کا سرمایہ کاروں کو خصوصی پیغام
آپریشن بنیان المرصوص کی کامیابی: کراچی میں فوج، رینجرزاور کوسٹ گارڈ کی صلوۃ الشکر