ملک کیخلاف بات کرنی ہے تو ملک چھوڑ دیں،آئین کیخلاف بات کر کے پھر ریلیف لینے آ جاتے ہیں؟ لاہور ہائیکورٹ برہم

ملک کیخلاف بات کرنی ہے تو ملک چھوڑ دیں،آئین کیخلاف بات کر کے پھر ریلیف لینے آ جاتے ہیں؟ لاہور ہائیکورٹ برہم لاہور ہائیکورٹ میں ایم این اے جاوید لطیف کی مقدمہ کے اخراج کی درخواست پر سماعت ہوئی جاوید لطیف نے لاہور ہائیکورٹ سے اپنی درخواست واپس لے لی،دوران سماعت لاہور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس محمد قاسم خان نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ہماری حب الوطنی ،حب الوطنی ہے یا حب الشخصیت ہے ؟ شخصیات تو آتی جاتی رہتی ہیں گریبان میں جھانکنا ضروری ہے ،اگر ایسی باتیں کرنی ہیں تو ملک چھوڑ کے باہر چلے جائیں خدا کا خوف کریں ایسی باتیں کیوں کرتے ہیں ،اگر یہاں رہنا ہے تو پولیس کے پاس جا کے صفائی پیش کریں ،ملک کے خلاف بات کرنے والوں کو عوام مسل کے رکھ دیں گے ،وکیل نے کہا کہ جاوید لطیف کے خلاف مقدمے میں قانونی تقاضے پورے نہیں کیے گیے چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ محمد قاسم خان نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ملک کے خلاف بات کرنے والوں کو عوام نہیں چھوڑیں گے ، چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ محمد قاسم خان نے جاوید لطیف کے وکیل سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ آپ کے پاس فورم موجود ہیں وہاں … ملک کیخلاف بات کرنی ہے تو ملک چھوڑ دیں،آئین کیخلاف بات کر کے پھر ریلیف لینے آ جاتے ہیں؟ لاہور ہائیکورٹ برہم پڑھنا جاری رکھیں