ملی یکجہتی کونسل کے وفد کا دورہ ایران مکمل،لیاقت بلوچ نے کیا بڑا مطالبہ

0
24

ملی یکجہتی کونسل کے وفد کا دورہ ایران مکمل،لیاقت بلوچ نے کیا بڑا مطالبہ
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان اور ملی یکجہتی کونسل کے سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ نے تہران اور قم میں پاکستانی طلبہ اور ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ اسلام اور مسلمانوں کا دشمن پورے عالم اسلام کا دشمن ہے ،مسلم ممالک کے پاس قدرتی وسائل ، جغرافیائی اہمیت اور انسانی وسائل بیش بہا ہیں ۔ باہم فساد ، نفرتوں اور مفادات کے ٹکرائو کی وجہ سے مسلم عوام پس گئے ہیں ۔ ملت اسلامیہ کو رسوائی اور خواری کا سامناہے ۔

ملی یکجہتی کونسل کے وفد نے لیاقت بلوچ کی سربراہی میں تہران ، مشہد ، قم کا دورہ مکمل کر لیاہے ۔ آیت اللہ رہبرخامنہ ای کے نائب اول آیت اللہ قمی ، ایرانی پارلیمنٹ میں وزیر خارجہ جواد ظریف ، پارلیمانی خارجہ امور کمیٹی اور بین المذاہب اسلامی انٹر نیشنل کونسل کے سیکرٹری جنرل ، انٹر نیشنل ایسوسی ایشن آف مسلم یونیورسٹی پروفیسرز ، تھنک ٹینک کے رائونڈ ٹیبل میں ملاقاتیں اور مزار امام خمینی پر فاتحہ خوانی کی گئی ۔

وفد نے مشہد میں خراسان سانئس اینڈ ٹیکنالوجی پارک کا دورہ کیا۔انڈسٹری،فوڈ ٹیکنالوجی،آئل اینڈ گیس آلات کی تیاری اور بجلی و پانی کے محفوظ استعمال کی ٹیکنالوجی پر جاری کاموں کا وزٹ کیا،بریفنگ لی گئی۔

ایران مشہد کے نمائندہ ولی فقہی اور امام جامعہ آیت اللہ عالم الہدیٰ سے ملی یکجہتی کونسل کے وفد کی ملاقات ہوئی۔علماء ،مدارس کے انقلابی کردار اور عالم اسلام کے اتحاد کے حوالہ سے تبادلہ خیال ہوا۔مقبوضہ کشمیر کی صورتحال سے بھی آگہی دی گئی۔

ملی یکجہتی کونسل کے وفد نے مشہد ایران کی جامعات میں زیر تعلیم پاکستانی طلبہ کی استقبالیہ تقریب میں شرکت کی،سوال و جواب کی نشست ہوئی۔ملی یکجہتی کونسل کے وفد کے ارکان علامہ عارف حسین واحدی ،صفدر گیلانی ،مقصود سلفی،ناصر شیرازی ،رضیعت باللہ، علامہ ثاقب اکبر، طاہر حبیب نقشبندی نے بھی خطاب کیا۔

لیاقت بلوچ کا کہنا تھا کہ ہمارا موقف ہے کہ پاکستان ، ترکی ، ملائیشیا مل کر ایران سعودی عرب اور قطر کے تعلقات بحال کرائیں ۔ ملائیشیا کانفرنس میں وزیراعظم عمران خان نے عدم شرکت کا غلط فیصلہ کیا ۔ اب سربراہی کانفرنس پاکستان میں منعقد کرائی جائے ۔ کشمیر ، فلسطین ، افغانستان کے مسائل کا حل عالم اسلام کی گردن پر قرض ہے ۔امریکہ افغانستان اور عراق میں ذلت اور شکست سے دوچار ہے ۔ مسلم عوام بیدار ہوگئے ہیں ۔ امریکہ کو عالم اسلام پر سیاسی اور دفاعی مداخلت ختم کرنا ہوگی ۔

ایران کا دورہ کرنے والے وفد میں عارف حسین واحدی ، سید صفدر گیلانی ، مقصود احمد سلفی ، رضیت بااللہ ، طاہر حبیب نقشبندی ، سید ناصر شیرازی اور علامہ ثاقب اکبر شامل ہیں ۔

Leave a reply