ملی یکجہتی کونسل کے زیر اہتمام 24 اکتوبر کو پیغمبر اعظم ﷺ کانفرنس اسلام آباد میں ہوگی, دینی جماعتوں کے رہنماؤں کی مشترکہ پریس کانفرنس

0
33

اسلام آباد :ملی یکجہتی کونسل اور مجلس وحدت المسلمین کی مشترکہ پریس کانفرنس,رہنماء جماعت اسلامی لیاقت بلوچ نے مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل سید ناصر شیرازی،ملی یکجہتی کونسل کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل سید ثاقب اکبر نقوی,ڈاکٹر طارق سلیم صدر ملی یکجہتی کونسل شمالی پنجاب, مولانا عبدالرحمٰن نائب صدرملی یکجہتی کونسل شمالی پنجاب اور دیگر جماعتوں کے رہنماؤں کے ہمراہ پیغمبر اعظم ﷺ کانفرنس کی مناسبت سے ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی سیکرٹریٹ میں مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ عید میلادالنبی ﷺ دنیا بھر کے اہل ایمان کی وحدت و یکجہتی کے اظہار کا دن ہے۔ملی یکجہتی کونسل کے زیر اہتمام اسلام آباد میں 17ربیع الاول کو "پیغمبر اعظم ﷺ کانفرنس”کا انعقاد ہو گا جس میں تمام مذہبی جماعتیں شرکت کریں گی۔مجلس وحدت مسلمین کی میزبانی میں ہونے والی اس کانفرنس میں عظیم الشان دینی وحدت کا مظاہرہ کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ اس وقت دنیا مختلف مسائل سے دوچار ہے۔پاکستان اس خطے میں اہم مقام رکھتا ہے۔دنیا بھر کے ممالک کی اس سے بہت ساری توقعات وابستہ ہیں۔کشمیریوں کی جدوجہد آزادی،افغانستان کو درپیش چیلنجز اور فلسطین کی موجودہ صورتحال سمیت اسلامی دنیا کے دیگر مسائل کے پیش نظر دینی جماعتوں کی ذمہ داریاں مزید بڑھ گئی ہیں۔ہمیں دینی مشترکات اور باہمی احترام کے ساتھ ہر قسم کی تکفیریت سے بالاتر ہو کر امت مسلمہ تک یکجہتی کا پیغام پہنچانا ہے۔اس اعتبار سے یہ کانفرنس ملی و قومی جذبات کی ترجمان ہو گی۔انہوں نے کہ افغانستان کی موجودہ صورتحال میں ہماری حکومت کو بروقت اور جراتمندانہ فیصلے کرنے ہوں گے۔ افغان بھائیوں کے دلوں سے بدگمانیاں دور کرنے کا یہ بہترین وقت ہے۔ضرورت اس امر کی ہے کہ حالات کے متقاضی ایسی پالیسی مرتب کی جائے جس سے دونوں ممالک کو ایک دوسرے کے قریب آنے کا موقع ملے۔امریکہ کو یہ حقیقت تسلیم کر لینی چاہئے کہ دہشت گردوں کی سرپرستی کرکے اور طاقت کے زور پر حکومت کرنے کا دور گزر چکا ہے۔افغانستان کی مساجد میں ہونے والے دہشت گردی کے واقعات کی شدید مذمت کرتے ہیں۔دہشت گردی کے نیٹ ورک کو ایک بار پھر منظم کرنے کی جس مذموم کوشش کا آغاز کیا جا رہا اس کے خلاف تمام دینی جماعتیں متحد ہیں۔

Leave a reply