لاکھوں روپے کا ٹیکا اور قیمتی سامان غائب ؟

0
27

اسلام آباد پولیس کا ہے فرض مدد آپکی تھانہ گلبہار کے سابق محرر جو کہ ایمانداری کا لباس اوڑھے ہوۓ ہے نے ایمانداری کی مثال قائم کر کے چھاپے کے دوران لاکھوں روپے کی مالیت کا قیمتی سامان غائب کر کے متاثرین کو ٹیکہ لگا دیا ہے اس ضمن میں لاہوری گیٹ سے تعلق رکھنے والے سابق سکول ٹیچر خالد حسین اعوان کے ایک ٹانگ سے معذور ہونے والے جوانسال بیٹےمشال نے انسپکٹر جنرل آف پولیس کو ایک تحریری درخواست میں فریاد بیان کرتے ہوۓ کہا

کہ ہمارے مخالف فریق نعمان عرف نعمانے جو کہ قبضہ گروپ کا ڈان ہے لین دین کے تنازعے پر فائرنگ کر کے میرے جوانسال بھائی محمد ذوہیب کو اپنے گن مین سمیت شہید کر دیا اور فائرنگ سے میں خود شدید زخمی ہو گیا اور ڈاکٹروں نے جدوجہد کر کے مجھے بچا لیا تاہم میں ایک ٹانگ سے معذور ہوگیا تاہم اسی دوران پولیس نے گھروں پر چھاپے مارکر ہمارے گھر اور حجرے سے تمام سامان قالین ،یوپی ایس سات عددکیمرے ،تین عدد قیمتی گڑیاں ، موٹر سائیکل کمبل کرسیاں اور دیگر سامان لیکر تھانے لے آۓ بار بار تھانے جانے کے بعد ہمارا سامان ہمیں نہیں مل رہا بتایا گیا ہے کہ تمام سامان گلبہار کے سابق ایس اہچ او اور محرر قمر شہزاد اور سب انسپکٹر بابر تنولی نے غائب کردیا ہے اور ٹال مٹول سے کام لے رہے ہیں زرائع نے بتایا کہ محرر قمر شہزار اس وقت تھانہ تہکال میں محرر ہے اور ہر وقت ایمانداری کے گن گاتا ہے بتایا گیا ہے کہ سب انسپکٹر بابر تنولی اور قمر شہزاد کا تعلق ضلع ہزارہ سے ہے

Leave a reply