منال خان اور احسن محسن کی نئی تصویر کے سوشل میڈیا پر چرچے

0
30

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ و ماڈل منال خان اور نئے اداکار احسن محسن اکرام کی سوشل میڈیا پر وائرل نئی تصویرکو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے خوب مقبولیت حاصل ہو رہی ہے جبکہ صارفین شوبز انڈسٹری کی اس نئی بننے والی جوڑی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کر رہے ہیں۔

باغی ٹی وی : ہر دلعزیز، خوبرو اور باصلاحیت اداکارہ منا ل خان نے دو روز قبل ایک میوزیکل نائٹ میں شرکت کی تھی اُس میوزیکل نائٹ میں اداکارہ صبور علی اور کنزہ ہاشمی سمیت دیگر فنکاروں نے بھی شرکت کی تھی جس کی تصویریں اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر زیر گردش ہیں۔

سوشل میڈیا پر زیر گردش کرتی تصویروں میں سے ایک تصویر منال خان اور اُن کے قریبی دوست و اداکار احسن محسن اکرام کی بھی ہے-

تصویر میں احسن محسن سیاہ لباس میں ملبوس ہیں جبکہ منال خان نے سفید لباس زیب تن کیا ہوا ہےمنال خان اپنے دوست کے ساتھ بےحد خوش نظر آرہی ہیں۔

منال خان اور احسن محسن کی تصویر زیر بحث ہے اس تصویر کو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے خوب مقبولیت حاصل ہو رہی ہے جبکہ صارفین شوبز انڈسٹری کی اس نئی بننے والی جوڑی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کر رہے ہیں۔

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں اداکار احسن محسن اکرام نے منال خان کی تصویر پر کمنٹ کرتے ہوئے اُن سے اظہار محبت کیا تھا۔

احسن محسن کے اظہارمحبت کا جواب دیتے ہوئے منال خان نے کچھ لکھے بغیر دل والا ایموجی بنایا تھا۔

اداکار احسن محسن اکرام کا منال خان سے محبت کا اظہار

Leave a reply