مینار پاکستان جلسہ،مریم نواز سمیت ن لیگی قیادت پر مقدمہ درج

0
41

مینار پاکستان جلسہ،مریم نواز سمیت ن لیگی قیادت پر مقدمہ درج

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پی ڈی ایم کے مینار پاکستان میں جلسے پر ایس او پیز کی خلاف ورزی اور املاک کو نقصان پہنچانے پر لیگی رہنماؤں کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔

مقدمہ سکیورٹی آفیسر پی ایچ اے کی مدعیت میں تھانہ لاری اڈہ میں درج کیا گیا۔مقدمے میں نائب صدر مسلم لیگ ن مریم نواز، درجنوں رہنماؤں کو نامزد کیا گیا۔ ایف آئی آر کے متن میں کہا گیا کہ پی ڈی ایم انتظامیہ پارک کا گیٹ، جنگلے توڑ کر پارک میں داخل ہوئی، ملک وسیم کھوکھر 125 افراد کے ہمراہ مزاحمت کر کے پارک میں داخل ہوئے، فلیکسز، سرچ لائٹس لگانے کیلئے فرش اور ٹریک کی ٹائلیں توڑی گئیں، قومی ورثے کی حرمت کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا گیا۔

لیگی رہنما رانا تنویر، خواجہ آصف، احسن اقبال، طلال چودھری، ایاز صادق، خواجہ سعد رفیق، رانا ثناء اللہ، پرویز ملک، رانا مبشر کیخلاف مقدمہ درج کیا گیا۔ شاہد خاقان عباسی، شیخ روحیل اصغر، سمیع اللہ، ملک افضل کھوکھر، سیف الملوک کھوکھر، بلال یاسین، خواجہ سلمان رفیق، خواجہ عمران نذیر کیخلاف بھی ایف آئی آر کاٹی گئی۔

ن لیگی رہنماؤں غزالی سلیم بٹ، مجتبیٰ شجاع الرحمان، میاں مرغوب احمد، چودھری شہباز، رانا مشہود، چودھری اختر علی، ملک غلام حبیب اعوان، ملک وحید، شائستہ پرویز ملک، مریم اورنگزیب، عظمیٰ بخاری کیخلاف ایف آئی آر درج کی گئی۔ رانا ارشد، میاں طارق، توصیف شاہ، عطاء اللہ تارڑ، رانا ارشد، فیصل کھوکھر، مخدوم جاوید ہاشمی، کرنل (ر) مبشر سمیت 100 افراد کیخلاف ایف آئی آر کاٹی گئی۔

مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ جھوٹی ایف آئی آر مینار پاکستان جلسے کے تاریخی جلسے کی کامیابی کا تحریری ثبوت ہے، پارلیمنٹ کے جنگلے توڑنے پر پرچہ تو آپ درج ہونا چاہیے ،پرچے کاٹ کر آپ نے غیرجمہوری سوچ کو مزید بے نقاب کیا ہے، ن لیگی قائدین پرایف آئی آر ان کی گھبراہٹ اور خوف کا ثبوت ہے،جھوٹی ایف آئی آرز کے پیچھے چھپنے سےجعلی مینڈیٹ بچ نہیں سکتا، جھوٹے مقدمات بنانے سےعوام آپ کو این آر او نہیں دیں گے،

پی ڈی ایم کا جلسہ:اپوزیشن کا آخری شوبھی فلاپ:سچ کیا اورجھوٹ کیا:ممتازاعوان نے منظرکشی کردی

پی ڈی ایم کو لاہورجلسہ الٹا پڑ گیا،مولانا ،بلاول اور نواز شریف کے واضح اشارے، اہم انکشافات مبشر لقمان کی زبانی

پی ڈی ایم مینار پاکستان جلسے میں ناکامی پر پی ڈی ایم سربراہ نے ایکشن لے لیا

عمران خان نے بھی این آر او نہیں لیا،استعفے کب دینے ہیں؟ نواز شریف کا پی ڈی ایم جلسہ میں بڑا اعلان

بٹ کڑاہی سے کھانا مریم نواز نے کھایا ، بد ہضمی حکومت کو ہوگئی مریم اورنگزیب

مینار پاکستان گیٹ کے تالے ٹوٹ گئے، پی ڈی ایم کی جانب سے انتظامات جاری

پی ڈی ایم والےعوام کی زندگیوں سے کھیلنا چھوڑ دیں ،قانونی کاروائی ہو گی، وزیراعلیٰ پنجاب

پی ڈی ایم جلسے کا نتیجہ کیا نکلے گا؟ شیخ رشید نے بتا دیا

مریم نواز کا لکشمی چوک میں کھانا ،ہوٹل مالک کو "مہنگا” پڑ گیا

جب مریم نواز کو کارکن نے ہاتھ لگایا تو کیا ہوا…؟

عمران خان اور انکے ساتھی جو الفاظ استعمال کررہے ہیں وہ کشیدگی بڑھا رہی ہے ،قمر زمان کائرہ

لاہور جلسہ سے قبل پی ڈی ایم کو سرپرائز دینگے ، فردوس عاشق اعوان

پی ڈی ایم کی تحریک کامیابی کی جانب بڑھنا شروع،حکومتی حلقوں میں تہلکہ

مریم نواز نے گھر چھوڑنے کا فیصلہ کر لیا

استعفے لینے والوں کو دینے پڑ گئے، پی ڈی ایم سے پہلا استعفیٰ آ گیا،رکن اسمبلی مستعفی

میاں صاحب جنوری میں خود آ کر استعفے سپیکر کو پیش کریں،اہم شخصیت کا مشورہ

بات کرنی ہے تو عمران خان خود مریم اور بلاول کو فون کریں، اپوزیشن کی اہم شخصیت کا مشورہ

مینار پاکستان جلسہ ٰمیں ناکامی کے بعد مریم نے سب کو بلا لیا، اجلاس جاری

مینار پاکستان پر ثقافتی ورثے کا نقصان،فردوس عاشق نے کیا بڑا اعلان،اپوزیشن پریشان

پی ڈی ایم جلسہ ،عوام کی عدم شرکت کے بعد اخبارات نے بھی "آئینہ” دکھا دیا

واضح رہے کہ پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے گزشتہ روز لاہور کے جلسے میں جنوری کے آخر یا فروری کے اوائل میں لانگ مارچ کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ اپنے استعفے ساتھ لے کر جائیں گے۔ دوسری جانب ن لیگ سمیت اپوزیشن اراکین پارلیمان کی جانب سے پارٹی قیادت کو استعفے جمع کروانے کا سلسلہ جاری ہے۔ نواز شریف نے بھی اپنے خطاب میں کہا تھا کہ پارٹی رہنما استعفے جمع کروائیں جب ضرورت ہو گی مولانا فضل الرحمان کے حوالے کر دیں گے

شریفوں کی داستان دفن،مریم نے "تباہی” کی، شہباز گل کا دعویٰ

Leave a reply