مینار پاکستان جلسہ، مولانا فضل الرحمان نے میلہ لوٹ لیا، سب ریکارڈ ٹوٹ گئے

مولانا فضل الرحمان کا سود کے خلاف تحریک چلانے کا اعلان
minar pakistan

مینار پاکستان جلسہ، مولانا فضل الرحمان نے میلہ لوٹ لیا، تحریک انصاف سمیت سب جماعتوں کے ریکارڈ ٹوٹ گئے، مینار پاکستان میں تاریخی اور کامیا ب ترین جلسہ کا انعقاد کر کے مولانا فضل الرحمان نے پاکستان کی سب سےبڑی مذہبی ،سیاسی طاقت ہونے کا ثبوت دے دیا

مینار پاکستان میں سات ستمبر کو ختم نبوت کانفرنس کاانعقاد کیا گیا، کانفرنس میں ملک بھر سے قافلے شریک ہوئے،کانفرنس کے موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے، مینار پاکستان گراؤنڈ میں جگہ کم پڑ گئی،جلسے کے شرکاء اطراف کی سڑکوں پر موجود رہے، اس دوران ٹریفک کی روانی کے لئےبھی انتظامات کئے گئے تھے، نماز مغرب کے بعد مینار پاکستان جلسہ گاہ کا پنڈال مکمل بھر چکا تھا،کانفرنس میں تمام مکاتب فکر کے علماء کرام نے شرکت کی ،مولانا فضل الرحمان نے کانفرنس سے خصوصی خطاب کیا،مولانا فضل الرحمان کا خطاب رات 12 بجے کے بعد ہوا، شرکا مولانا فضل الرحمان کے خطاب کے دوران پر جوش نظر آئے.

مینار پاکستان کانفرنس کے موقع پر سیکورٹی کے تمام تر انتظامات جے یو آئی کے رضاکاروں نے سنبھال رکھے تھے۔کانفرنس کے موقع پر گراﺅنڈ کے داخلی دروازوں پر سرچنگ پوائنٹ بنائے گئے تھے۔پنڈال میں موجود افراد انتہائی منظم انداز میں اور مکمل یکسوئی کے ساتھ مقررین کے خطابات سنتے رہے۔جے یو آئی کی سوشل میڈیا ٹیم کانفرنس کی کارروائی اور اہم خطاب کے اہم نکات فیس بک اور ٹوئٹر پر اپ ڈیٹ کرتی رہی۔پولیس کی بھاری نفری بھی پنڈال کے ارد گرد موجود رہی۔ کانفرنس کے موقع پر ٹریفک کنٹرول اور پارکنگ کی ذمہ داری بھی جے یو آئی کے رضا کار سرانجام دیتے رہے۔کانفرنس میں مقررین کے خطابات کے دوران شرکاء پر جوش نعرے لگاتے رہے، مولانا فضل الرحمان کی سٹیج آمد کے موقع پر شرکا نے کھڑے ہو کر پرچم لہرا کر پارٹی قائد کا استقبال کیا، مینار پاکستان پر ہونے والی کانفرنس میں ملک بھر کی مذہبی، سیاسی و سماجی جماعتوں کے قائدین، وکلاء، طلباءاور تاجر رہنماﺅں نے بھرپور انداز میں شرکت کی.

ملکی سلامتی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جاسکتا۔مولانا فضل الرحمان کا اعلان
کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ مینار پاکستان کا یہ وہی میدان ہے جہاں پر 1940 میں قرارداد پاکستان منظور ہوئی تھی اور آج اسی میدان میں پاکستان کو بچانے کی قرارداد پاس ہورہی ہے۔ یہ ملک ہمارا ہے یہ اجتماع پاکستان کی وحدت کی علامت ہے۔ کسی بھی تحریک کو اپنے حقوق مطالبات کی بات کرنے کا حق ہے لیکن اگر کوئی پاکستان سے علیحدگی کی بات کرتا ہے تو یہ عوامی اسمبلی قرارداد پاس کرتی ہے کہ ملکی سلامتی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جاسکتا۔یہاں کہا گیا اسرائیل کو تسلیم کرلینا چاہیے،پاکستان میں بھی بیورو کریٹ اور کچھ لوگوں نے ٹی وی سکرین پر آ کر یہ دعوت چلائی، قوم کا ذہن اس طرف موڑنے کی کوشش کی، جے یو آئی نے ملین مارچ کر کے وہ زبانیں خاموش کیں، آج تک وہ دوبارہ ایسی بات نہیں کرسکتے۔اہل پاکستان کیطرف سے پاکستانی حکمرانوں، دنیائے اسلام اور عالمی دنیا سب کو پیغام ہے کہ اسرائیل کو تسلیم نہیں کیا جاسکتا۔ تم میرے مدرسے کی ایک اینٹ گراؤ گے ،میں تمہارے اقتدار کی پوری عمارت زمیں بوس کردوں گا،14 اکتوبر کو مفتی محمود کانفرنس میرپور خاص سندھ میں ہوگا اور ہماری اگلی تحریک سود کے نظام کے خاتمے کیلئے ہوگا ،مینار پاکستان کا یہ وہی میدان ہے جہاں پر 1940میں قرارداد پاکستان منظور ہوئی تھی اور آج اسی میدان میں پاکستان کو بچانے کی قرارداد پاس ہورہی ہے۔

اسرائیل نیازی گٹھ جوڑ بے نقاب،صیہونی لابی عمران کو بچانے کیلئے متحرک

عمران خان بطور وزیراعظم اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات قائم کرنے کیلئے تیار تھے،دعویٰ آ گیا

یو اے ای اسرائیل معاہدہ،ترکی کے بعد پاکستان کا رد عمل بھی آ گیا

فیصلہ ہو چکا،جنرل باجوہ محمد بن سلمان سے کیا بات کریں گے؟ جنرل (ر) غلام مصطفیٰ کے اہم انکشافات

پاکستان اسرائیل کو اگر تسلیم کر بھی لے تو….جنرل (ر) غلام مصطفیٰ نے بڑا دعویٰ کر دیا

اسرائیل، عرب امارات ڈیل ،غلط کیا ہوا، مبشر لقمان نے حقائق سے پردہ اٹھا دیا

خطے میں قیام امن کیلئے اسرائیل اور متحدہ عرب امارات کے مابین ڈیل ہو گئی

متحدہ عرب امارات اور اسرائیل کے مابین معاہدے پر ترکی بھی میدان میں آ گیا

حالات گرم،فیصلہ کا وقت آ گیا،سعودی عرب اسرائیل کے ہاتھ کیسے مضبوط کر رہا ہے؟ اہم انکشافات مبشر لقمان کی زبانی

اسرائیل کوتسلیم کرنےکی مہم میں عمران خان ٹرمپ کےساتھ تھا:فضل الرحمان

Comments are closed.