مینار پاکستان، لڑکی سے دست درازی، 40 ملزمان کی عدالت پیشی

0
32

مینار پاکستان، لڑکی سے دست درازی، 40 ملزمان کی عدالت پیشی
لاہور کی مقامی عدالت میں گریٹر اقبال پارک واقعے سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی

پولیس نے زیرحراست 40 ملزمان کو عدالت میں پیش کیا عدالت نے گرفتار ملزمان کو شناخت کیلئے جیل بھیج دیا 40 ملزمان کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا، اس موقع پر پولیس کی بھاری نفری تعینات تھی، زیر حراست ملزمان کے چہروں پر کپڑا ڈال کر عدالت میں پیش کیا گیا

عدالت پیشی کے موقع پر ملزمان کے والدین بھی عدالت کے باہر موجود تھے تا ہم کسی کو ملاقات کی اجازت نہیں دی گئی، عدالت نے ملزمان کو 14 روز بعد دوبارہ پیش کرنے کا حکم دے دیا،

گریٹر اقبال پارک میں خاتون سے بد سلوکی کا واقعہ ،متاثرہ خاتون کے ساتھی کا میڈیکل کروا لیا گیا، متاثرہ خاتون کے ساتھی نے واقعے کی تفصیل بتائی زیر حراست افراد کی شناخت کے لیے ساتھی کی مدد لی جارہی ہے، دوسری جانب آئی جی پنجاب انعام غنی کا کہنا ہے کہ اب تک66 افراد کو گرفتار کیا جا چکا ہے، ملزمان کو ویڈیو اور تصاویر میں شناخت ہونے پر گرفتار کیا گیا، گرفتار تمام ملزمان کی پہلے نادرا سے شناخت کروائی گئی 100 سے زائد افراد کو مشکوک جان کر حراست میں لیا گیا تھا، ملزمان جھنگ، سرگودھا اور دیگر اضلاع میں فرار ہوگئے تھے مزید ملزمان کی شناخت کیلئے ویڈیوز اور تصاویر نادرا کے پاس موجود ہیں

دوسری جانب ڈپٹی پبلک پراسیکیوٹر نے تفتیشی ٹیم کو واقعہ کے شواہد اکٹھے کرنے کی ہدایت کی ہے،اورکہا ہے کہ متاثرہ لڑکی عائشہ کے پھٹے کپڑوں کو قبضے میں لیا جائے

واضح رہے کہ پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور میں خواتین کے ساتھ دست درازی کے واقعات میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، مینار پاکستان واقعہ کے بعد رکشہ پر سوار خاتون کے ساتھ دست درازی کی ویڈیو بھی سامنے آئی اسکے علاوہ لاہور کے اقبال پارک کی ایک اور ویڈیو بھی سامنے آئی ہے جس میں‌ خواتین چند لڑکوں پر تشدد کر رہی ہیں، اس ویڈیو کے بارے میں کہا جا رہا تھا کہ لڑکے لڑکی کو چھیڑ رہے تھے خواتین نے موقع پر پہنچ کر لڑکوں کی درگت بنا دی

مینار پاکستان، لڑکی سے دست درازی کا واقعہ،بلاول بھی خاموش نہ رہ سکے

مینار پاکستان، لڑکی سے دست درازی کا واقعہ، حکومتی شخصیت کا متاثرہ لڑکی سے رابطہ

پر تشدد رویہ تبدیل کرنے کی ضرورت ہے،شیریں مزاری

مینار پاکستان، لڑکی سے دست درازی کے واقعہ پر وزیراعظم عمران خان کا نوٹس

مینار پاکستان، لڑکی سے دست درازی ،بختاور زرداری بھی پھٹ پڑیں

مینار پاکستان، لڑکی سے دست درازی،آئی جی پنجاب نے پولیس کو کیا حکم دے دیا؟

مینار پاکستان، لڑکی سے دست درازی،تحقیقات کیلئے کمیٹی قائم،افسران لڑکی کے گھر پہنچ گئے

مینار پاکستان، لڑکی سے دست درازی ،نصف سی سی ٹی وی خراب نکلے،گرفتاریاں شروع

مینار پاکستان، لڑکی سے دست درازی،ابتدائی رپورٹ پیش،وزیراعلیٰ نے کیا اجلاس طلب

مینار پاکستان، لڑکی سے دست درازی،میڈیکل مکمل،سینے، کمر پر خراشوں کے ملے نشانات

مینار پاکستان، لڑکی سے دست درازی،عثمان بزدار نے اہم اجلاس کیا طلب

مینار پاکستان، لڑکی سے دست درازی،سو سے زائد افراد زیر حراست

مینار پاکستان، لڑکی سے دست درازی ،اجلاس میں بزدار نے دیا بڑا حکم

مینار پاکستان، لڑکی سے دست درازی،پولیس افسران کی شامت آ گئی

مینار پاکستان، لڑکی سے دست درازی، کیس میں اہم پیشرفت سامنے آ گئی

اور پولیس نے عائشہ اکرم کو واقعی گرفتار کر لیا؟

مینار پاکستان، لڑکی سے دست درازی، لڑکی کے ساتھ کا ہوا میڈیکل،عائشہ کے پھٹے کپڑوں بارے بھی حکم آ گیا

مینار پاکستان، لڑکی سے دست درازی، 350 افراد کی نشاندہی ہو گئی

واضح رہے کہ سینکڑوں افراد کی خاتون ٹک ٹاکر سے بدتمیزی، کپڑے پھاڑ کرہوا میں اچھالتے رہے لاہور میں 14 اگست کو گریٹر اقبال پارک میں منچلوں نے ایک خاتون سے بدتمیزی کی، کپڑے پھاڑ ڈالے اور اسے ہوا میں اچھالتے رہے۔ ذرائع کے مطابق یہ واقعہ 14 اگست کو رونما مگراس کی ویڈیو ایک دن بعد وائرل ہوئی جس پر فوٹیج وائرل ہو نے پر پولیس نے 400 افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔ وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دے دیا ہے۔ لاہور پولیس کے مطابق 14 اگست جشن آزادی کا دن، لوگوں کی بڑی تعداد گریٹر اقبال پارک میں جمع، ٹک ٹاکر خاتون عائشہ اکرام اپنے دو ساتھیوں عامر سہیل اور صدام حسین کے ساتھ وہاں پہنچیں اور ویڈیوز بنانا شروع کر دیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ اچانک منچلوں کے ایک گروہ نے خاتون پر ہلہ بول دیا، کپڑے پھاڑے اور انہیں ہوا میں اچھالتے رہے، خاتون دہائی دیتی رہی جو کسی نے نہ سنی۔ خاتون نے بڑی مشکل سے جان چھڑائی، اس ہنگامہ آرائی کی ویڈیو وائرل ہوئی تو پولیس نے 400 افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔مقدمے میں سرعام خاتون کو برہنہ کرنے اور ہنگامہ آرائی کی دفعات شامل ہیں۔وزیر اعلیٰ پنجاب نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ویڈیو آئی جی کو بھیجی اور ملزمان کی گرفتار ی سے متعلق رپورٹ طلب کر لی۔دوسری طرف متاثرہ لڑکی کا کہنا ہے کہ میں اور میرے کیمرا مین 14 اگست کو مینار پاکستان میں کورج کر رہے تھے کہ 300 سے 400 نامعلوم افراد نے ہم پر حملہ کر دیا سیکیورٹی گاڑدز نے مینار پاکستان کا پچھلا دروازہ کھولا تاکہ ہم بچ سکیں تاہم لوگ وہاں بھی اندر آگئے نامعلوم افراد نے تشدد کیا ،کپڑے پھاڑے ہمارا موبائل فون ، طلائی زیورات اور 15ہزار نقدی بھی لے گئے

خواتین کو ہراساں کرنے کی ویڈیوز وائرل،بزدار سرکار کا بڑا حکم

Leave a reply