fbpx

مینار پاکستان، لڑکی سے دست درازی،عثمان بزدار نے اہم اجلاس کیا طلب

مینار پاکستان، لڑکی سے دست درازی،عثمان بزدار نے اہم اجلاس کیا طلب
وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے مینار پاکستان پر خاتون کے ساتھ پیش آنے والے افسوسناک واقعہ پر آج اجلاس طلب کر لیا

اجلاس میں وزیر اعلی عثمان بزدار کو واقعہ پر ہونے والی پیشرفت کے بارے میں رپورٹ پیش کی جائے گی انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ملزمان کی گرفتاری او رشناخت کے حوالے سے وزیراعلیٰ عثمان بزدار کو بریف کریں گے اجلاس میں صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت،انسپکٹر جنرل پولیس، ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ،پرنسپل سیکرٹری وزیراعلیٰ اور اعلیٰ حکام شرکت کریں گے

گزشتہ روز وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ ایڈیشنل انسپکٹر جنرل پنجاب/ ایم ڈی پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی سردار علی خان کی سربراہی میں انکوائری کمیٹی تشکیل دی ہے۔تحقیقاتی کمیٹی سکیورٹی پر مامور اہلکاروں کی غفلت اور ذمہ داری کا تعین کرے گی۔ یہ ایک ٹیسٹ کیس ہے اور اس کیس کو جلد سے جلد منطقی انجام تک پہنچایا جائے۔متاثرہ خاتون کو انصاف دلائیں گے اورکیس میں انصاف کے تمام تقاضے پورے کئے جائیں گے-واقعہ میں ملوث ملزمان کسی رعایت کے مستحق نہیں۔

دوسری جانب گریٹراقبال پارک مینار پاکستان میں خاتون کو ہراساں کرنے کے خلاف قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کروا دی گئی قرارداد مسلم لیگ ن کی رکن پنجاب اسمبلی عنیزہ فاطمہ کی طرف سے جمع کرائی گئی ،قرارداد کے متن میں کہا گیا کہ واقعہ میں چند اوباش نوجوان ایک لڑکی کو نہ صرف زچ کررہے ہیں بلکہ اسکی عزت سے بھی کھیلنے کوشش کررہے ہیں اس واقعہ کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے ایسے واقعات سے سر شرم سے جھک گئے ہیں۔ واقعہ میں ملوث جتنے بھی ملزم ہیں انہیں سخت سے سخت سرعام سزا دی جائے۔ ایسے واقعات کی روک تھام کےلئے قانون سازی کی جائے جس میں کم از کم سزا سرعام پھانسی ہو۔
قبل ازیں متاثرہ ٹک ٹاکر عائشہ اکرم کا میڈیکل نواز شریف میڈیکل ہسپتال میں کیا گیا ہے، خاتون کے جسم پر سوزش اور زخموں کے نشانات ملے ہیں،متاثرہ لڑکی کے جسم پر نیل اور خراشوں کے 13 نشانات پائے گئے ہیں،گردن اور دائیں ہاتھ پر سوجن ہے سینے کے دائیں طرف 3 خراشیں ہیں اور بائیں بازو پر کہنی کے اوپر بھی 3 خراشیں پائی گئی ہیں لڑکی کی کمر اور دونوں پاوں پر بھی سکریچز کے نشان ہیں۔

ٹک ٹاکر عائشہ اکرم پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں بطور اسٹاف نرس ملازم ہے۔ اس حوالے سے اسپتال انتظامیہ نے بھی تصدیق کردی ہےتاہم کئی ٹک ٹاک ویڈیوز عائشہ اکرم نے پی آئی سی میں نرس کی یونیفارم میں اور دوران ڈیوٹی بنائیں۔ عائشہ اکرم کی ڈیوٹی پی آئی سی کی ایمرجنسی میں ہے مگر عائشہ دوران ڈیوٹی موبائل استعمال کرنے پر دو دفعہ انتباہی نوٹسز بھی جاری ہوچکے ہیں اس کے علاوہ عائشہ اکرم تین سال قبل کوٹ خواجہ سعید اسپتال میں بطور نرس ملازم تھی جہاں سے سفارش پر اس کا پی آئی سی میں تبادلہ ہوا جبکہ کئی دفعہ مریضوں کے لواحقین سے جھگڑے کی نوبت بھی آئی ۔

دس برس تک سگی بیٹی سے مسلسل جنسی زیادتی کرنیوالے سفاک باپ کو عدالت نے سنائی سزا

شادی شدہ خاتون کے ساتھ اجتماعی زیادتی کے بعد ملزمان نے ویڈیو وائرل کر دی

وفاقی دارالحکومت میں ملزم عثمان مرزا کا نوجوان جوڑے پر بہیمانہ تشدد،لڑکی کے کپڑے بھی اتروا دیئے، ویڈیو وائرل

نوجوان جوڑے پر تشدد کرنیوالے ملزم عثمان مرزا کے بارے میں اہم انکشافات

لڑکی کو برہنہ کرنیوالے ملزم عثمان مرزا کو پولیس نے عدالت پیش کر دیا

کیا فائدہ قانون کا، مفتی کو نامرد کیا گیا نہ عثمان مرزا کو،ٹویٹر پر صارفین کی رائے

لڑکی کو برہنہ کرنے کی ویڈیو، وزیراعظم عمران خان کا نوٹس، بڑا حکم دے دیا

عثمان مرزا کی جانب سے لڑکی اور لڑکے پر تشدد کے بعد نوجوان جوڑے نے ایسا کام کیا کہ پولیس بھی دیکھتی رہ گئی

نوجوان جوڑے پر تشدد کیس، پانچویں ملزم کو کس بنیاد پر گرفتار کیا؟ عدالت کا تفتیشی سے سوال

ویڈیو کس نے وائرل کی تھی؟ عدالت کے استفسار پر سرکاری وکیل نے کیا دیا جواب

نوجوان جوڑے کو برہنہ کرنے کا کیس،ملزم عثمان مرزا کو عدالت نے کہاں بھجوا دیا؟

نوجوان جوڑے کو برہنہ کرنے کا کیس،ملزم عثمان مرزا کے والدین بھی عدالت پہنچ گئے

مینار پاکستان، لڑکی سے دست درازی کا واقعہ،بلاول بھی خاموش نہ رہ سکے

مینار پاکستان، لڑکی سے دست درازی کا واقعہ، حکومتی شخصیت کا متاثرہ لڑکی سے رابطہ

پر تشدد رویہ تبدیل کرنے کی ضرورت ہے،شیریں مزاری

مینار پاکستان، لڑکی سے دست درازی کے واقعہ پر وزیراعظم عمران خان کا نوٹس

مینار پاکستان، لڑکی سے دست درازی ،بختاور زرداری بھی پھٹ پڑیں

مینار پاکستان، لڑکی سے دست درازی،آئی جی پنجاب نے پولیس کو کیا حکم دے دیا؟

مینار پاکستان، لڑکی سے دست درازی،تحقیقات کیلئے کمیٹی قائم،افسران لڑکی کے گھر پہنچ گئے

مینار پاکستان، لڑکی سے دست درازی ،نصف سی سی ٹی وی خراب نکلے،گرفتاریاں شروع

مینار پاکستان، لڑکی سے دست درازی،ابتدائی رپورٹ پیش،وزیراعلیٰ نے کیا اجلاس طلب

واضح رہے کہ سینکڑوں افراد کی خاتون ٹک ٹاکر سے بدتمیزی، کپڑے پھاڑ کرہوا میں اچھالتے رہے لاہور میں 14 اگست کو گریٹر اقبال پارک میں منچلوں نے ایک خاتون سے بدتمیزی کی، کپڑے پھاڑ ڈالے اور اسے ہوا میں اچھالتے رہے۔ ذرائع کے مطابق یہ واقعہ 14 اگست کو رونما مگراس کی ویڈیو ایک دن بعد وائرل ہوئی جس پر فوٹیج وائرل ہو نے پر پولیس نے 400 افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔ وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دے دیا ہے۔ لاہور پولیس کے مطابق 14 اگست جشن آزادی کا دن، لوگوں کی بڑی تعداد گریٹر اقبال پارک میں جمع، ٹک ٹاکر خاتون عائشہ اکرام اپنے دو ساتھیوں عامر سہیل اور صدام حسین کے ساتھ وہاں پہنچیں اور ویڈیوز بنانا شروع کر دیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ اچانک منچلوں کے ایک گروہ نے خاتون پر ہلہ بول دیا، کپڑے پھاڑے اور انہیں ہوا میں اچھالتے رہے، خاتون دہائی دیتی رہی جو کسی نے نہ سنی۔ خاتون نے بڑی مشکل سے جان چھڑائی، اس ہنگامہ آرائی کی ویڈیو وائرل ہوئی تو پولیس نے 400 افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔مقدمے میں سرعام خاتون کو برہنہ کرنے اور ہنگامہ آرائی کی دفعات شامل ہیں۔وزیر اعلیٰ پنجاب نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ویڈیو آئی جی کو بھیجی اور ملزمان کی گرفتار ی سے متعلق رپورٹ طلب کر لی۔دوسری طرف متاثرہ لڑکی کا کہنا ہے کہ میں اور میرے کیمرا مین 14 اگست کو مینار پاکستان میں کورج کر رہے تھے کہ 300 سے 400 نامعلوم افراد نے ہم پر حملہ کر دیا سیکیورٹی گاڑدز نے مینار پاکستان کا پچھلا دروازہ کھولا تاکہ ہم بچ سکیں تاہم لوگ وہاں بھی اندر آگئے نامعلوم افراد نے تشدد کیا ،کپڑے پھاڑے ہمارا موبائل فون ، طلائی زیورات اور 15ہزار نقدی بھی لے گئے

مینار پاکستان، لڑکی سے دست درازی،میڈیکل مکمل،سینے، کمر پر خراشوں کے ملے نشانات

Facebook Notice for EU! You need to login to view and post FB Comments!