مینار پاکستان، لڑکی سے دست درازی،آئی جی پنجاب نے پولیس کو کیا حکم دے دیا؟

0
33

مینار پاکستان، لڑکی سے دست درازی،آئی جی پنجاب نے پولیس کو کیا حکم دے دیا؟

گریٹر اقبال پارک میں لڑکی سے بدتمیزی کا معاملہ سی سی پی او لاہور نے ویڈیوز میں نظر آنے والے ملزمان کی گرفتاری کا حکم دے دیا

سی سی پی او لاہور کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا سے ملنے والی ویڈیوز سے ملزمان کی شناخت کی جارہی ہے،متعدد فوٹوز اور ویڈیوز نادر اکو بجھوائی گئیں ہیں، ملزمان کو جلد ٹریس کرلیا جائے گا، شہری ملزمان کی گرفتاری میں لاہور پولیس کی مدد کریں،لڑکی سے بدتمیزی کرنے والوں سے سختی سے نمٹا جائے گا،

دوسری جانب آئی جی پنجاب کا چیئرمین نادرا سے ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے ،آئی جی پنجاب کا کہنا ہے کہ خاتون پر تشدد اور دست درازی کرنے والے ملزمان کسی رعایت کے مستحق نہیں چیئرمین نادرا کو ملزمان کی شناخت کیلئے ان کی تصاویر بھجوا دی گئی ہیں، نادرا کا عملہ چھٹی کے باوجود ملزموں کی شناخت کے عمل میں مصروف ہے، ملزمان کے خلاف تمام ثبوت اور شواہد اکٹھے کر کے انہیں گرفتار کیا جائے گا تمام ملزمان کو سخت سے سخت سزائیں دلوائی جائیں گی،آئی جی پنجاب نے سی سی پی او لاہوراور ڈی آئی جی انویسٹی گیشن کو مقدمہ کی نگرانی کا حکم دیا

قبل ازیں ترجما ن پنجاب حکومت جات فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ اقبال پارک میں خاتون کو ہراساں کرنے کا واقعہ انتہائی شرمناک ہے جس کے باعث چند سو افراد کے قبیح فعل نے پورے معاشرے کا سر شرم سے جھکا دیا ہے۔ خاتون کو ہراساں کرنے کے واقعے کی ایف آئی آر کاٹی جا چکی ہے اور ویڈیو کی مدد سے ملوث ملزمان کی نشاندہی کی جا رہی ہے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی ہدایت پر ملزمان کو سخت سزا دی جائے گی اور پنجاب حکومت ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچائے گی اطلاعات کے مطابق ویڈیو فوٹیج سے نادرا کی مدد سے 7 افراد کی نشاندہی ہوگئی ہے جس کی گرفتاری کے لئے پولیس کی ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں ،

دس برس تک سگی بیٹی سے مسلسل جنسی زیادتی کرنیوالے سفاک باپ کو عدالت نے سنائی سزا

شادی شدہ خاتون کے ساتھ اجتماعی زیادتی کے بعد ملزمان نے ویڈیو وائرل کر دی

وفاقی دارالحکومت میں ملزم عثمان مرزا کا نوجوان جوڑے پر بہیمانہ تشدد،لڑکی کے کپڑے بھی اتروا دیئے، ویڈیو وائرل

نوجوان جوڑے پر تشدد کرنیوالے ملزم عثمان مرزا کے بارے میں اہم انکشافات

لڑکی کو برہنہ کرنیوالے ملزم عثمان مرزا کو پولیس نے عدالت پیش کر دیا

کیا فائدہ قانون کا، مفتی کو نامرد کیا گیا نہ عثمان مرزا کو،ٹویٹر پر صارفین کی رائے

لڑکی کو برہنہ کرنے کی ویڈیو، وزیراعظم عمران خان کا نوٹس، بڑا حکم دے دیا

عثمان مرزا کی جانب سے لڑکی اور لڑکے پر تشدد کے بعد نوجوان جوڑے نے ایسا کام کیا کہ پولیس بھی دیکھتی رہ گئی

نوجوان جوڑے پر تشدد کیس، پانچویں ملزم کو کس بنیاد پر گرفتار کیا؟ عدالت کا تفتیشی سے سوال

ویڈیو کس نے وائرل کی تھی؟ عدالت کے استفسار پر سرکاری وکیل نے کیا دیا جواب

نوجوان جوڑے کو برہنہ کرنے کا کیس،ملزم عثمان مرزا کو عدالت نے کہاں بھجوا دیا؟

نوجوان جوڑے کو برہنہ کرنے کا کیس،ملزم عثمان مرزا کے والدین بھی عدالت پہنچ گئے

مینار پاکستان، لڑکی سے دست درازی کا واقعہ،بلاول بھی خاموش نہ رہ سکے

مینار پاکستان، لڑکی سے دست درازی کا واقعہ، حکومتی شخصیت کا متاثرہ لڑکی سے رابطہ

پر تشدد رویہ تبدیل کرنے کی ضرورت ہے،شیریں مزاری

مینار پاکستان، لڑکی سے دست درازی کے واقعہ پر وزیراعظم عمران خان کا نوٹس

واضح رہے کہ سینکڑوں افراد کی خاتون ٹک ٹاکر سے بدتمیزی، کپڑے پھاڑ کرہوا میں اچھالتے رہے لاہور میں 14 اگست کو گریٹر اقبال پارک میں منچلوں نے ایک خاتون سے بدتمیزی کی، کپڑے پھاڑ ڈالے اور اسے ہوا میں اچھالتے رہے۔ ذرائع کے مطابق یہ واقعہ 14 اگست کو رونما مگراس کی ویڈیو ایک دن بعد وائرل ہوئی جس پر فوٹیج وائرل ہو نے پر پولیس نے 400 افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔ وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دے دیا ہے۔ لاہور پولیس کے مطابق 14 اگست جشن آزادی کا دن، لوگوں کی بڑی تعداد گریٹر اقبال پارک میں جمع، ٹک ٹاکر خاتون عائشہ اکرام اپنے دو ساتھیوں عامر سہیل اور صدام حسین کے ساتھ وہاں پہنچیں اور ویڈیوز بنانا شروع کر دیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ اچانک منچلوں کے ایک گروہ نے خاتون پر ہلہ بول دیا، کپڑے پھاڑے اور انہیں ہوا میں اچھالتے رہے، خاتون دہائی دیتی رہی جو کسی نے نہ سنی۔ خاتون نے بڑی مشکل سے جان چھڑائی، اس ہنگامہ آرائی کی ویڈیو وائرل ہوئی تو پولیس نے 400 افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔مقدمے میں سرعام خاتون کو برہنہ کرنے اور ہنگامہ آرائی کی دفعات شامل ہیں۔وزیر اعلیٰ پنجاب نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ویڈیو آئی جی کو بھیجی اور ملزمان کی گرفتار ی سے متعلق رپورٹ طلب کر لی۔دوسری طرف متاثرہ لڑکی کا کہنا ہے کہ میں اور میرے کیمرا مین 14 اگست کو مینار پاکستان میں کورج کر رہے تھے کہ 300 سے 400 نامعلوم افراد نے ہم پر حملہ کر دیا سیکیورٹی گاڑدز نے مینار پاکستان کا پچھلا دروازہ کھولا تاکہ ہم بچ سکیں تاہم لوگ وہاں بھی اندر آگئے نامعلوم افراد نے تشدد کیا ،کپڑے پھاڑے ہمارا موبائل فون ، طلائی زیورات اور 15ہزار نقدی بھی لے گئے

مینار پاکستان، لڑکی سے دست درازی ،بختاور زرداری بھی پھٹ پڑیں

Leave a reply