مینار پاکستان، لڑکی سے دست درازی کے واقعہ پر وزیراعظم عمران خان کا نوٹس

مینار پاکستان، لڑکی سے دست درازی کے واقعہ پر وزیراعظم عمران خان کا نوٹس باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے گریٹر اقبال پارک میں پیش آنیوالے واقعہ کا نوٹس لے لیا وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے گریٹر اقبال پارک میں پیش آئے واقعہ کا نوٹس لیا گیا ہے، وزیراعظم عمران خان کی جانب سے آئی جی پنجاب سے رابطہ کیا گیا ہے اور خاتون سے دست درازی کرنے والے افراد کو فوری گرفتار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے،آئی جی پنجاب کا کہنا ہے کہ 24گھنٹوں کے دوران واقعہ کی مکمل رپورٹ اور ملزمان کی شناخت کی جائے گی آئی جی پنجاب انعام غنی نے سی سی پی او لاہور کو ملزمان کی گرفتاری کا ٹاسک دے دیا وزیراعظم کے معاون خصوصی شہباز گل کا کہنا ہے کہ اعلی ٰپولیس آفیسر لاہور واقعے کی ویڈیوز کا جائزہ لے چکے ہیں، نادرا سے ملزمان کا نام،ولدیت اور ایڈریس شناخت کروائی جائے گی عاشورہ کے بعد نادرا سے رابطہ کرکے فوری کام شروع کیا جائے گا،قانون ہر صورت ملزمان کو سخت ترین سزائیں دے گا،اقبال پارک واقعہ میں ملوث ملزمان کے خلاف سخت کارروائی ہوگی قبل ازیں قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف … مینار پاکستان، لڑکی سے دست درازی کے واقعہ پر وزیراعظم عمران خان کا نوٹس پڑھنا جاری رکھیں