fbpx

مینار پاکستان، لڑکی سے دست درازی،پولیس افسران کی شامت آ گئی

مینار پاکستان، لڑکی سے دست درازی،پولیس افسران کی شامت آ گئی

گریٹر اقبال پارک واقعے سے متعلق وزیر اعلیٰ پنجاب کی زیر صدارت اجلاس ہوا

وزیر اعلیٰ پنجاب نے پولیس کی کوتاہیوں اور غیر ذمہ دارانہ طرز عمل کا نوٹس لیا ڈی آئی جی آپریشنز ، ایس ایس پی آپریشنز اور متعلقہ ایس پی معطل کر دیئے گئے ،ڈی ایس پی بادامی باغ سرکل عثمان حیدر کو بھی معطل کردیا گیا ایس ایچ او لاری اڈا محمد جمیل کو بھی معطل کردیا گیا ڈی ایس پی بادامی باغ سرکل عثمان حیدر کو آئی جی آفس رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ایس ایچ او لاری اڈے کو ڈسٹرکٹ پولیس لائن رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے آئی جی پنجاب انعام غنی کی جانب سے مراسلہ جاری کردیا گیا

گریٹر اقبال پارک کے پراجیکٹ ڈائریکٹر اور ڈپٹی ڈائریکٹر کو معطل کر دیا گیا سیکرٹری ہاوسنگ نے گریٹر اقبال پارک میں پی ایچ اے کے سیکورٹی کی ذمہ داریوں اور مبینہ غفلت کے بارے میں ابتدائی رپورٹ پیش کی

وزیراعلیٰ پنجاب نے خاتون سے دست درازی اورگزشتہ دنو ں کے واقعات پر اظہار تشویش کیا وزیراعلیٰ عثمان بزدار اقبال پارک اور دیگر واقعات پر پولیس کے ردعمل میں تاخیرپر برہم ہو گئے،وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ خاتون سے دست درازی اور دیگر واقعات سے متعلق پولیس کا ردعمل سست رہا ہے،عوام کو پولیس سے توقعات ہیں اوران کو فرائض سرانجام دینا ہیں اجلاس میں وزیراعلیٰ عثمان بزدار کو واقعے کے تمام پہلوؤں سے آگاہ کیا گیا وزیراعلی ٰعثمان بزدار کو پولیس کے رسپانس کے بارے بھی بریف کیا گیا وزیر اعلیٰ عثمان بزدار کو واقعے پر ہونے والی پیشرفت سے متعلق رپورٹ پیش کی گئی انسپکٹر جنرل پولیس نے ملزمان کی گرفتاری اورشناخت سے متعلق وزیراعلیٰ پنجاب کو بریفنگ دی

پنجاب حکومت کے ترجمان فیاض الحسن چوہان کا کہنا ہے کہ ابھی تک واقعے میں ملوث 20سے زائد ملزمان گرفتار کیے جا چکے ہیں سول اور ملٹری ادارے واقعے میں حکومت کے ساتھ تفتیش میں شریک ہیں،

دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے کہ لڑکی سے دست درازی کیس ،مزید 15 افرادکی شناخت ہوگئی،اب تک 100سے زائد افراد کو حراست میں لیا ملزمان کی شناخت نادرا ڈیٹا کی مدد سے کی گئی، جلد گرفتار کر لیے جائیں گے، گرفتار کیے جانے والے ملزمان سی آئی اے کی تحویل میں ہیں،

دوسری جانب گریٹراقبال پارک مینار پاکستان میں خاتون کو ہراساں کرنے کے خلاف قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کروا دی گئی قرارداد مسلم لیگ ن کی رکن پنجاب اسمبلی عنیزہ فاطمہ کی طرف سے جمع کرائی گئی ،قرارداد کے متن میں کہا گیا کہ واقعہ میں چند اوباش نوجوان ایک لڑکی کو نہ صرف زچ کررہے ہیں بلکہ اسکی عزت سے بھی کھیلنے کوشش کررہے ہیں اس واقعہ کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے ایسے واقعات سے سر شرم سے جھک گئے ہیں۔ واقعہ میں ملوث جتنے بھی ملزم ہیں انہیں سخت سے سخت سرعام سزا دی جائے۔ ایسے واقعات کی روک تھام کےلئے قانون سازی کی جائے جس میں کم از کم سزا سرعام پھانسی ہو۔

دس برس تک سگی بیٹی سے مسلسل جنسی زیادتی کرنیوالے سفاک باپ کو عدالت نے سنائی سزا

شادی شدہ خاتون کے ساتھ اجتماعی زیادتی کے بعد ملزمان نے ویڈیو وائرل کر دی

وفاقی دارالحکومت میں ملزم عثمان مرزا کا نوجوان جوڑے پر بہیمانہ تشدد،لڑکی کے کپڑے بھی اتروا دیئے، ویڈیو وائرل

نوجوان جوڑے پر تشدد کرنیوالے ملزم عثمان مرزا کے بارے میں اہم انکشافات

لڑکی کو برہنہ کرنیوالے ملزم عثمان مرزا کو پولیس نے عدالت پیش کر دیا

کیا فائدہ قانون کا، مفتی کو نامرد کیا گیا نہ عثمان مرزا کو،ٹویٹر پر صارفین کی رائے

لڑکی کو برہنہ کرنے کی ویڈیو، وزیراعظم عمران خان کا نوٹس، بڑا حکم دے دیا

عثمان مرزا کی جانب سے لڑکی اور لڑکے پر تشدد کے بعد نوجوان جوڑے نے ایسا کام کیا کہ پولیس بھی دیکھتی رہ گئی

نوجوان جوڑے پر تشدد کیس، پانچویں ملزم کو کس بنیاد پر گرفتار کیا؟ عدالت کا تفتیشی سے سوال

ویڈیو کس نے وائرل کی تھی؟ عدالت کے استفسار پر سرکاری وکیل نے کیا دیا جواب

نوجوان جوڑے کو برہنہ کرنے کا کیس،ملزم عثمان مرزا کو عدالت نے کہاں بھجوا دیا؟

نوجوان جوڑے کو برہنہ کرنے کا کیس،ملزم عثمان مرزا کے والدین بھی عدالت پہنچ گئے

مینار پاکستان، لڑکی سے دست درازی کا واقعہ،بلاول بھی خاموش نہ رہ سکے

مینار پاکستان، لڑکی سے دست درازی کا واقعہ، حکومتی شخصیت کا متاثرہ لڑکی سے رابطہ

پر تشدد رویہ تبدیل کرنے کی ضرورت ہے،شیریں مزاری

مینار پاکستان، لڑکی سے دست درازی کے واقعہ پر وزیراعظم عمران خان کا نوٹس

مینار پاکستان، لڑکی سے دست درازی ،بختاور زرداری بھی پھٹ پڑیں

مینار پاکستان، لڑکی سے دست درازی،آئی جی پنجاب نے پولیس کو کیا حکم دے دیا؟

مینار پاکستان، لڑکی سے دست درازی،تحقیقات کیلئے کمیٹی قائم،افسران لڑکی کے گھر پہنچ گئے

مینار پاکستان، لڑکی سے دست درازی ،نصف سی سی ٹی وی خراب نکلے،گرفتاریاں شروع

مینار پاکستان، لڑکی سے دست درازی،ابتدائی رپورٹ پیش،وزیراعلیٰ نے کیا اجلاس طلب

مینار پاکستان، لڑکی سے دست درازی،میڈیکل مکمل،سینے، کمر پر خراشوں کے ملے نشانات

مینار پاکستان، لڑکی سے دست درازی،عثمان بزدار نے اہم اجلاس کیا طلب

مینار پاکستان، لڑکی سے دست درازی،سو سے زائد افراد زیر حراست

واضح رہے کہ سینکڑوں افراد کی خاتون ٹک ٹاکر سے بدتمیزی، کپڑے پھاڑ کرہوا میں اچھالتے رہے لاہور میں 14 اگست کو گریٹر اقبال پارک میں منچلوں نے ایک خاتون سے بدتمیزی کی، کپڑے پھاڑ ڈالے اور اسے ہوا میں اچھالتے رہے۔ ذرائع کے مطابق یہ واقعہ 14 اگست کو رونما مگراس کی ویڈیو ایک دن بعد وائرل ہوئی جس پر فوٹیج وائرل ہو نے پر پولیس نے 400 افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔ وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دے دیا ہے۔ لاہور پولیس کے مطابق 14 اگست جشن آزادی کا دن، لوگوں کی بڑی تعداد گریٹر اقبال پارک میں جمع، ٹک ٹاکر خاتون عائشہ اکرام اپنے دو ساتھیوں عامر سہیل اور صدام حسین کے ساتھ وہاں پہنچیں اور ویڈیوز بنانا شروع کر دیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ اچانک منچلوں کے ایک گروہ نے خاتون پر ہلہ بول دیا، کپڑے پھاڑے اور انہیں ہوا میں اچھالتے رہے، خاتون دہائی دیتی رہی جو کسی نے نہ سنی۔ خاتون نے بڑی مشکل سے جان چھڑائی، اس ہنگامہ آرائی کی ویڈیو وائرل ہوئی تو پولیس نے 400 افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔مقدمے میں سرعام خاتون کو برہنہ کرنے اور ہنگامہ آرائی کی دفعات شامل ہیں۔وزیر اعلیٰ پنجاب نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ویڈیو آئی جی کو بھیجی اور ملزمان کی گرفتار ی سے متعلق رپورٹ طلب کر لی۔دوسری طرف متاثرہ لڑکی کا کہنا ہے کہ میں اور میرے کیمرا مین 14 اگست کو مینار پاکستان میں کورج کر رہے تھے کہ 300 سے 400 نامعلوم افراد نے ہم پر حملہ کر دیا سیکیورٹی گاڑدز نے مینار پاکستان کا پچھلا دروازہ کھولا تاکہ ہم بچ سکیں تاہم لوگ وہاں بھی اندر آگئے نامعلوم افراد نے تشدد کیا ،کپڑے پھاڑے ہمارا موبائل فون ، طلائی زیورات اور 15ہزار نقدی بھی لے گئے

مینار پاکستان، لڑکی سے دست درازی ،اجلاس میں بزدار نے دیا بڑا حکم

Facebook Notice for EU! You need to login to view and post FB Comments!