لاہور جلسہ سے قبل پی ڈی ایم کو سرپرائز دینگے ، فردوس عاشق اعوان

مینار پاکستان پرسیاسی لاشوں کا پوسٹ مارٹم،سیاسی معذوروں کی چیخیں سنیں گے، فردوس عاشق اعوان باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ خصوصی افرادکو سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح ہے، ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت خصوصی افراد کے لیے وسائل کی دستیابی کویقینی بنارہی ہے، خصوصی افراد کے لیے33بسیں محکمہ خصوصی تعلیم کے حوالے کی گئیں ،وزیراعلیٰ عثمان بزدار دکھی عوام کے دردکوسمجھ سکتے ہیں،خصوصی افراد کوسہولتوں کی فراہمی کیلئے پرعزم ہیں،خصوصی افراد کوبوجھ سمجھنے کی سوچ کی نفی کرنی ہے، ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ لاہور جلسہ سے قبل انکو سرپرائز دینگے ،اخلاقی طورمعذور لوگوں نے ملکی نظام کو مفلوج کیا ،پی ڈی ایم والوں کو عوا م نہیں اپنی سیاست کی فکرہے،وزیراعظم سے استعفیٰ طلب کرنا ذہنی معذور ی کی زندہ مثال ہے، سیاسی لاشوں کا پوسٹمارٹم ضرور ہوگا،پی ڈی ایم کوسمجھ نہیں آرہی وہ حکومت نہیں عوام دشمنی میں آگے نکل چکی ہے،وزیرارعظم عمران خان سیاسی ڈھانچہ کو مضبوطی سے تھامے ہوئے ہیں، پی ڈی ایم کورونا جہاں جہاں جائے گا وائرس پھیلائے گا،کرپشن کورونا پی ڈی ایم کی صور ت … لاہور جلسہ سے قبل پی ڈی ایم کو سرپرائز دینگے ، فردوس عاشق اعوان پڑھنا جاری رکھیں