منی موٹروے کے گڑھے کھڈے مٹی سے پر

0
148

قصور
لاکھوں روپیہ روزانہ ٹول ٹیکس اکھٹا کرنے والے لاہور قصور فیور پور روڈ پر بنے گڑھے بجری تارکول کی بجائے مٹی سے پر کئے جانے لگے،دھول مٹی سے شہری سخت پریشان

تفصیلات کے مطابق لاکھوں روپیہ روزانہ ٹول ٹیکس اکھٹا کرنے والی لاہور قصور فیروز پور روڈ منی موٹروے پر بنے بڑے بڑے گڑھے بجری و تارکول کی بجائے مٹی سے پر کئے جانے لگے ہیں جس کے باعث دھول مٹی اڑنے سے لوگ پریشان ہو گئے ہیں
شہریوں کا کہنا ہے کہ اس سڑک سے روزانہ لاکھوں روپیہ اکھٹا کیا جاتا ہے مگر پھر بھی اس سڑک پر عرصہ دراز سے کوئی پیسہ نہیں لگایا گیا اگر سرکار نے اس سڑک کو مرمت نہیں کرنا تو کم از کم ٹول پلازہ فیس ہی نا لے
اس روڈ کی حالت عام لوکل روڈز سے بھی بدتر ہے مگر ٹول پلازہ فیس سے لاکھوں روپیہ روزانہ اکھٹا کیا جاتا ہے پھر بھی سڑک کی حالت انتہائی خراب ہے جو کہ محکمہ شاہرات،ضلعی و صوبائی انتظامیہ کی کارکردگی پر ایک سوالیہ نشان ہے

Leave a reply