ایس ایچ او کے لیے کم از کم کتنی تعلیم ہونی چاہیے:قانون سازی کررہےہیں:وفاقی وزیرقانون

0
92

اسلام آباد :ایس ایچ او کے لیے کم از کم کتنی تعلیم ہونی چاہیے:قانون سازی کررہےہیں:اطلاعات کے مطابق وفاقی وزیر برائے قانون سینیٹر فروغ نسیم نے کہا ہے کہ تھانوں کے اسٹیشن ہاؤس آفیسر (ایس ایچ او) کیلئے کم از کم بی اے پاس ہونے کی قانون سازی کررہے ہیں۔

کراچی میں تقریب سے خطاب میں فروغ نسیم کا کہنا تھاکہ ملکیت کے قانون پر بل لائے تو وکلانے مخالفت کی کہ کیسزکم ہوجائیں گے، چاہے جتنی بھی مخالفت ہو پرواہ نہیں، کوئی کچھ بھی کرلے حق اور سچ کا ساتھ نہیں چھوڑيں گے۔

وفاقی وزیر برائے قانون سینیٹر فروغ نسیم نے کہا ہے کہ فوجداری نظام عدل میں اصلاحات کرنے جا رہے ہیں، اصلاحات کے بعد9 ماہ میں مقدمے کا فیصلہ ہوسکے گا۔

وزیر قانون کا کہنا تھاکہ پورے عدالتی نظام کا مرکز انگریزی زبان میں ہے، قانون سازی کررہے ہیں کہ ایس ایچ او کم از کم بی اےپاس ہو۔

وفاقی وزیر برائے قانون سینیٹر فروغ نسیم نے کہا ہے کہ عدالتی نظام میں فارنزک کی اہمیت پر بھی کام کیا جائے گا، پولیس زبردستی مار دھاڑ کرکے 161 کا بیان ریکارڈ کردیتی ہے۔

Leave a reply