محنت کشوں اور سرکاری ملازمین کی اجرت کم از کم ایک تولہ سونے کے برابر ہونی چاہیے
رحیم یارخان( ) مزدور طبقہ رہائش،صحت،تعلیم اور مناسب اجرت سے محروم ہے، محنت کشوں اور سرکاری ملازمین کی اجرت کم از کم ایک تولی سونے کے برابر ہونی چاہیے،قوانین صنحت کاروں کے مفاد کے لیے ہے،آج شکاگو کے محنت کشوں کی قربانیوں کو سلام پیش کیا جائیگا۔محنت کش ہمارے معاشرے کا اہم حصہ ہیں حکومت ایسے اقدامات کرے جن سے یکم مئی کو مزدور چھٹی کرے اوراسے اسکا معاوضہ بھی ملے تاکہ ان کے گھروں کے چولہے باقاعدگی سے جلتے رہیں، ان خیالات کااظہارآل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن کے ضلعی رہنماؤں محبوب خان، ندیم درانی، ربانی بلوچ، عمروڑائچ نے یوم مئی کے حوالہ سے منعقدہ میٹنگ میں اظہار خیال کرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہاکہ نبی آخرالزماں حضرت محمدﷺ نے مزدور کو عزت اور تکریم دی ہے ہاتھ سے روزی کمانے والے کو انہوں نیھ اللہ کا دوست قراردیا حکومت مزدوروں اورسرکاری ملازمین کی فلاح وبہبود کے لیے احسن اقدامات کرے تاکہ وہ پرسکون زندگی گزارسکیں،انہوں نے کہاکہ مزدوروں اورملازمین کو اپنے حقوق کے لیے منظم جدوجہد کرنا ہوگی انقلابی تحریکوں میں مزدوروں کانمایاں کرداررہا ہے،انہوں نے کہاکہ مزدوروں کا استحصال کرنے والے ترقی نہیں کرسکتے،پاکستان میں مزدور کی کوئی حیثیت نہیں ان سے جانوروں کی طرح کام لیاجاتاہے اورحادثہ کی صورت میں اسکی کوئی مدد نہیں کی جاتی انہوں نے کہا کہ عالمی یوم مزدوراں کے موقع مزدوروں کے لیے میڈیکل کیمپ لگائے جائیں۔ اس موقع پرمختلف محنت کشوں کی تنظیموں کے نمائندے موجود تھے۔