وزارت خزانہ نے سرکاری ملازمین کو لالی پاپ دے دیا!!!

0
26

تنخواہوں میں اضافہ، حکومت نے ملازمین کو نئی مشکل میں ڈال دیا
وزارت خزانہ نے سرکاری ملازمین کو لالی پاپ دے دیا ہے، یکم مارچ سے گریڈ ایک سے 19 تک کے وفاقی سرکاری ملازمین کو 25 فیصد الاؤنس دینے کا اعلان کردیا مگر یہ الاؤنس صرف ان کو ملے گا جن کی بنیادی تنخواہ میں کبھی بھی 100 فیصد اضافہ نہ ہوا جبکہ ایڈہاک ریلیف اور ٹائم اسکیل گرانٹ پر آئندہ بجٹ میں غور ہوگا۔وفاقی سرکاری ملازمین اور حکومت کے درمیان طے پانیوالے معاہدے کی روشنی میں وزارت خزانہ ملازمین کو ریلیف فراہم کرنے کا اعلان کردیا ہے مگر زیادہ تر مطالبات آئندہ بجٹ میں ماننے کا وعدہ کرلیا ہے۔ وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ سرکاری ملازمین کو تنخواہوں میں 25 فیصد الاؤنس فراہم کیا جائے گا مگر یہ الاؤنس ان ملازمین کو دیا جائے گا جن کی تنخواہوں میں کبھی 100 فیصد اضافہ نہ ہوا ہو گا۔گریڈ 1 سے 19 تک کے ملازمین کی بنیادی تنخواہوں میں 25 فیصد الاؤنس شامل کیا جائے گا جبکہ امتیازی الاؤنس یکم مارچ سے جاری کیا جائے گا۔ وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ خیبر پختونخواہ کی طرز پر یکم مارچ سے گریڈ 1 سے 16 کی پوسٹوں کو اپ گریڈ کیا جائے گا، مگر ٹائم اسکیل گرانٹ پر آئندہ بجٹ میں غور کیا جائے گا۔
یکم جولائی سے ایڈہاک ریلیف کو بنیادی تنخواہ میں شامل کرنے پر غور کیا جائے گا مگر صوبوں کو تنخواہوں میں اضافے کی سفارشات اپنے وسائل سے پورے کرنے کی تجویز دی جائے گی لیکن تنخواہوں میں اضافے کی سمری وفاقی کابینہ میں پیش کی جائے گی۔

Leave a reply