میر شکیل الرحمان کی درخواست ضمانت، نیب نے کیا جواب عدالت جمع کروایا؟

0
19

میر شکیل الرحمان کی درخواست ضمانت، نیب نے کیا جواب عدالت جمع کروایا؟

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق نیب نے  میر شکیل کی رہائی کی درخواست کی مخالفت کر دی

میر شکیل الرحمان کی اہلیہ کی درخواست پر نیب نے لاہور ہائیکورٹ میں جواب جمع کروا دیا، نیب نے اپنے جواب میں کہا کہ چیرمین نیب نے قانون کے مطابق میر شکیل، نواز شریف اور ایل ڈی اے کے متعلقہ افسران کے خلاف انکوائری کی منظوری دی قانون کےمطابق میر شکیل الرحمان کے وارنٹ جاری کر کہ انکی گرفتاری عمل میں لائی گئی

نیب نے اپنے جواب میں کہا کہ میر شکیل کی اہلیہ کی لاہور ہائیکورٹ میں درخواست قانونی کاروائی میں رکاوٹ ڈالنے کے مترادف ہے۔ نیب نے میر شکیل کی گرفتاری کے بعد قانون کےمطابق انکا جسمانی ریمانڈ لیا میر شکیل الرحمان اپنے جوابات سے نیب کو مطمئن نہیں کر سکے تھے ۔ میر شکیل الرحمان نے نیب کو مطلوبہ ریکارڈ بھی فراہم نہیں کیا۔ میر شکیل الرحمان نے غیر قانونی طور پر زمین الاٹ کروائی ۔نیب نے اختیارات کا بالکل ناجائز استعمال نہیں کیا ،ہائیکورٹ میر شکیل الرحمان کی رہائی سے متعلق درخواست خارج کرے ۔

واضح رہے کہ اراضی الاٹمنٹ کیس میں گرفتار میر شکیل کی رہائی کی درخواست پر لاہور ہائیکورٹ میں چند روز قبل سماعت ہوئی تھی ،جسٹس سردار احمد نعیم کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے میر شکیل الرحمان کی درخواست پر سماعت کی تھی

میر شکیل کے وکیل اعتزاز احسن نے عدالت مین کہا کہ نیب نے گرفتاری کا طریقہ کار خود بنایا ہے لیکن اسی کی خلاف ورزی کی گئی ۔نیب نے بزنس مین کو طلب نہ کرنے کا خود فیصلہ کیا تھا ۔عدالت نے استفسار کیا کہ کیا میر شکیل الرحمان بزنس میں ہیں ۔کیا صحافی بھی بزنس میں ہوتے ہیں۔

اعتزاز احسن نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ میر شکیل الرحمان بزنس میں ہیں اور ایک بہت بڑا گروپ چلا رہے ہیں۔ میر شکیل کی رہائی کے لیے آئینی درخواست دائر کی ہے۔ میر شکیل الرحمان اس وقت نیب کی غیر قانونی حراست میں ہیں ۔

عدالت نے نیب کے وکیل سے استفسار کیا کہ میر شکیل الرحمان کے خلاف انوسٹی گیشن کس سٹیج پر ہے ۔نیب وکیل نے کہا کہ میر شکیل کے خلاف کیس انکوائری کی سٹیج پر ہے ابھی کل ہمیں میر شکیل کا ریمانڈ ملا ہے ۔عدالت نے ہدایت کی کہ کل جو میر شکیل کا ریمانڈ ہوا ہے اسکی کاپی درخواست کے ساتھ لگائیں ۔ ہم اس درخواست کو پیر کے روز سماعت کے لیے رکھ لیتے ہیں آپ ضروری دستاویزات لف کر دیں ۔

عدالت نے میر شکیل کی اہلیہ کی درخواست پر نیب کو جواب جمع کرانے کا حکم دیا تھا

Leave a reply