میرشکیل الرحمان ضمانت پرجیل سے باہرآگئے

لاہور: میرشکیل الرحمان ضمانت پرجیل سے باہرآگئے،اطلاعات کے مطابق معروف میڈیا گروپ جیوجنگ کے مالک میر شکیل الرحمان کیمپ جیل میں زیرِ حراست تھے جبکہ علاج کیلئے جیل حکام کے زیر نگرانی سروسز ہسپتال داخل تھے، ضمانت منظور ہونے پرآج جیل سے باہرآہی گئے

ذرائع کے مطابق کل ضمانت کی خوشخبری ملنے کے بعد کیمپ جیل کا ایک اہلکار میرشکیل الرحمان کی رہائی کی روبکار لے کر سروسز ہسپتال پہنچا۔عدالت کی جاری کردہ رہائی کی روبکار موصول ہونے پر میر شکیل الرحمان کو رہا کر دیا گیا میر شکیل الرحمان 241 روز حراست میں رہے.

یاد رہے کہ گزشتہ روز سپریم کورٹ نے میر شکیل الرحمن کی ضمانت منظور کی تھی۔جس کے بعد متعلقہ مقامی احتساب عدالت نے میر شکیل الرحمان کی رہائی کی روبکار جاری کی. احتساب عدالت کے جج اسد علی کی جانب سے سپریم کورٹ کے حکم کے مطابق رہائی کی روبکار جاری کی گئی میر شکیل الرحمان کی فیملی کی جانب سے ایک ایک کروڑ کے 2 مچلکے جمع کرائے گئے.

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.