میرپور آزاد کشمیر میں کورونا وائرس کے پہلے مریض کی تصدیق
باغی ٹی وی :میرپور آزاد کشمیر نیوسٹی قرنطینہ سینٹر میں مریض میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی لیاقت نامی شخص کو ایران کی ٹریول ہسٹری کے باعث تین دن قبل ائسولیشن میں رکھا گیا تھا-لیاقت نامی مریض کا تعلق پلندری ازادکشمیر سے ہے.
واضحرہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تشخیص تیزی سے ہو رہی ہے .پنجاب میں اب تک 34 افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہو چکی ہے جب کہ بلوچستان میں 16، خیبرپختونخوا میں 16، اسلام آباد میں 4 اور گلگت بلتستان میں تین افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔گزشتہ روز پنجاب میں کورونا وائرس سے مبینہ ہلاکت سامنے آئی تھی تاہم صوبائی وزیر برائے صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے اس بات کی تردید کرتے ہوئے کہا تھا کہ میو اسپتال میں زیر علاج شخص جگر کے عارضے میں مبتلا تھا۔
خیال رہے کہ دنیا بھر میں کورونا وائرس سے اب تک 8 ہزار کے قریب اموات ہو چکی ہیں جب کہ متاثرہ افراد کی تعداددو لاکھ ہو گئی ہے۔